پی ٹی آئی
چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی کے ہم شکل ایک سعودی شہری کو ہندوستان کا دورہ کرنے اور چنڈی سے ملاقات کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ سلطنت سعودی عرب کے جزان علاقہ سے تعلق رکھنے والے حسان الاسیری ، جاریہ ماہ کے اواخر میں کیرالا پہنچیں گے ۔ وہ ماہ رمضان کے اختتام کے بعد یہاں آئیں گے ۔ سعودی گزٹ نے یہ اطلاع دی ہے ۔ تقریبا ایک ماہ قبل کسی ے الاسیری کی تصاویر سوشل میڈیا پر پیش کی تھیں اور یہ تیزی سے پھیل گئیں کیونکہ الاسیری اومن چانڈی سے گہری مماثلت رکھتے ہیں ۔ کیرالا کے چند باشندوں نے الاسیری کو دیکھا اور انہیں چنڈی کی تصاویر دکھائی ۔ الاسیری حیران رہ گئے ، اور انہوں نے چنڈی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ بتایاجاتا ہے کہ چانڈی کے قریبی مددگار نے کہا ہے کہ چیف منسٹر بھی الاسیری کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔وہ الاسیری سے ملاقات کے مشتاق ہیں اور اگر اسیری یہاں آتے ہیں تو وہ ان سے ملاقات کریں گے ۔ اومن چانڈی کے ایک اور ہم شکل کو حال ہی میں کینڈا میں دیکھا گیا تھا۔
Oommen Chandy's Saudi Look-Alike to Meet Kerala CM
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں