پیٹرو کیمیکل راہداری قائم کرنے جے جی سی کارپوریشن کو نائیڈو کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

پیٹرو کیمیکل راہداری قائم کرنے جے جی سی کارپوریشن کو نائیڈو کی دعوت

حیدرآباد
یو این آئی
اپنے جاپان دورہ کے تیسرے دن ویر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے جے جی سی کارپوریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ جے جی سی کارپوریشن ہندوستان میں پٹرولیم ، توانائی، پانی، نئی توانائیاور صنعتی پارکس آپریٹ کرتی ہے ۔ کمپنی اپنے آپریشنز چینائی کے صنعتی پارک سے چلاتی ہیں ۔ آندھرا پردیش میں پٹرو کیمیکل کوریڈور قائم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ریاست کے کرشنا گوداوری طاس میں گیس اور توانائی کے کثیر ذخائر کی موجودگی سے واقف کروایا ۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات کہی گئی ۔ انہوں نے طویل ساحلی پٹی ، وافر آبی وسائل اورلینڈ بینک کے فوائد کا بھی تذکرہ کیا۔

AP CM invites JGC Corporation to set up petrochemical corridor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں