پی ٹی آئی
ایک ابھرتے مصنف کے مکان پر ایک مخصوص فرقہ کے افراد نے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حملہ کردیا۔ ستیہ پال چندرا نے دعویٰ کیا کہ یکم اور دو جولائی کی درمیانی شب چند افراد نے ضلع گیا میں واقع دیہات ملہاری میں ان کے مکان کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے ۔ نئی دہلی میں مقیم چندرا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس کے والدین جو گیا میں مقیم ہیں نے امام گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔ امام گنج کے ایس ایچ او ، آر کے پانڈے نے بتایا کہ تعزیرات ہند کی دفعات504اور506کے تحت ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔ چندرا کی کتاب "وین ہیونس فالس ڈاؤن" کا مرکزی موضوع لو جہاد اور ملک میں مذہبی منافرت بھڑکانا ہے ۔
An upcoming writer's house here was allegedly attacked in Patna
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں