میرے خلاف الزامات محض لفظی اسکام - مہاراشٹرا وزیر پنکجہ منڈے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-02

میرے خلاف الزامات محض لفظی اسکام - مہاراشٹرا وزیر پنکجہ منڈے

ممبئی
یو این آئی، پی ٹی آئی
مہاراشٹر کے وزیر بہبودی خواتین و اطفال پنکجہ منڈے نے آج ان پر عائد تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ پنکجہ منڈے پر ان کی وزارت میں206روڑ روپے مالیاتی غذائی اشیا اور دیگر سازو سامان کی خریدے کے لئے بغیر ٹنڈر طلبہ ایک ہی دن میں کنراکٹ فراہم کرنے کے اسکام میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے ۔ لندن سے واپس آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنکجہ منڈے نے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں اپوزیشن پارٹیوں نے ان پر آنگن واڑی طلبہ کے لئے چکی، چٹائی ، کتابیں اور دیگر اشیا کی خریدی کے سلسلہ میں206کروڑ روپے کے اسکام میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کو کنٹراکٹ حوالہ کرتے ہوئے انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ ان کے مطابق اس مرحلہ میں ایک روپیہ کی بھی بے قاعدگی نہیں کی گئی ۔ کانگریس جس نے ان پر یہ الزامات عائد کئے ہیں، پر تنقید کرتے ہوئے پنکجہ منڈے نے کہا کہ پچھلی کابینہ کے کانگریس وزیر کی جانب سے قیمتیں متعین کی گئی تھیں اس لئے ای ٹنڈر طلب کرنے کی قطعا ضرورت نہیں تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے دور حکومت کے دوران آنگن واڑی اسکولوں کے لئے406کروڑ روپے کی اشیا خریدی گئی تھیں جسے کانگریس نے کنٹراکٹ کے حوالہ کیا تھا لیکن جب میں نے یہ کام کیا تو یہ اسکام بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ کونسل میں قائد اپوزیشن نے میرا نام لیے بغیر اس سلسلہ میں چیف منسٹر کو20مئی کو فائل پیش کی ہے ، اس پر چیف منسٹر نے مجھے سے معاملہ کی وضاحت طلب کی تھی۔ پنکجہ منڈے نے کہا کہ ملک سے باہر جانے سے قبل انہوں نے چیف سکریٹری کو متعلقہ رپورٹ پیش کردی ہے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب پنکجہ منڈے نے کہا کہ پچھلی کانگریس۔ این سی پی حکومت کی جانب سے بھی ان کی وزارت کے لئے درکار اشیا کو زیادہ قیمت پر خریدا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے یہی اشیا408کروڑ روپے کی قیمت میں خریدی تھیں انہوں نے میڈیا سے کہا کہ آپ انہیں کیا اسکام کہیں گے ، یہ الفاظ کا اسکام ہے ۔ مہاراشٹرا کی وزیر نے کہا کہ ان کے خلا ف عائد تمام الزامات سیاسی مقاصد براری کے لئے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پچھلی حکومت نے بھی2013-14میں 114کروڑ روپے کے اشیا کی خریداری کی تھی۔

It's a scam of words: Maharashtra minister Pankaja Munde on charges against her

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں