میرٹھ دہلی میٹرو روٹ پر 20 فیصد سرکل ریٹ کے اضافہ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-03

میرٹھ دہلی میٹرو روٹ پر 20 فیصد سرکل ریٹ کے اضافہ کا امکان

میرٹھ
ایجنسیاں
میرٹھ سے دہلی کے درمیان ریپڈ ریل اور شہر میں میٹرو چلائے جانے کا پروجیکٹ اپنے فائنل راؤنڈ میں ہے ، لیکن ریاستی حکومت نے ان مجوزہ منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ حکومت کی ہدایت پر شہر میں نئے سرکل ریٹ کے لئے غوروخوض ہوگیا ہے ۔ اس سلسلے میں مجوزہ ریپڈ ریل اور میٹرو کے روٹ پر آنے والی پراپرٹی کے سرکل ریٹ کو دیگر جگہ کے مناسبت سے زیادہ رکھا جاسکتا ہے ۔ ویسے تو حکومت کے حکم کے مطابق ہر سال سر کل ریٹ کا جائزہ ضلع سطح پر لیاجاتا ہے ۔ جون کے مہینہ میں سرکل ریٹ نظر ثانی کئے جانے کے سلسلے میں اے ڈی ایم ّ(ایف آر) کی صدارت میں ایک میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ضلع کی تینوں تحصیلوں کے تحصیلداروںاور ایس ڈی ایم سے مارکیٹ کی قیمتوں پر اپنے علاقے کی جائیدادوں کا تخمینہ کر کے اپنی رپورٹ دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ساتھ ہی شہر کے چار اور سردھنہ اور موانہ کے سب رجسٹرار سے بھی سرکل ریٹ میں ترمیم کیے جانے کے سلسلے میں ان کی رائے طلب کی گئی ہے۔ اے آئی جی اسٹامپ ایس ڈی سنگھ کے مطابق تمام کی رائے ملنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لے کر یکم اگست سے نئے سرکل ریٹ کو نافذ کردیاجائے گا۔ سرکل ریٹ ترمیم کے نظم سے متعلق فارمولا بتا رہے ہیں کہ دوسرے علاقوں کی بہ نسبت ریپڈ ریل اور میٹرو کے مجوزہ روٹ کے ارد گرد کے علاقوں کے سرکل ریٹ زیادہ بڑھائے جائیں گے ۔ اندازہ ہے کہ ان علاقوں کے ریٹ میں15تا20فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اخباری نمائندے کو نام نہ شائع نہ کرنے کی شرط پر اسٹامپ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ پراپرٹی مارکیٹ میں آئی گراوٹ کے باوجود حکومت کی جانب سے500کروڑ کے ریونیو کی وصولی کا ہدف ان کے محکمہ کو دیا گیا ہے ۔ محکمہ ان منصوبوں کے اعلان کا فائدہ اٹھا کر اپنا مقصد پورا کرنا چاہتا ہے ۔ وہیں دستاویزات لکھنے والے انتظامیہ کی طرف سے سرکل ریٹ میں اضافہ کئے جانے کی مخالفت کی جارہی ہے ۔

Meerut Delhi Metro Route 20 percent circle rate increase

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں