پی ٹی آئی
پولیس نے آج بی جے پی کے ایک ہزار مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا، جنہوں نے شہر میں ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی ریالی نکالی تھی ۔ ضلع سرپرنٹنڈنٹ پولیس جتیندر سریواستو نے کہا کہ دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ان مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔ شناخت کے بعد ان احتجاجیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ بی جے پی کے ضلع صدر سریندر نتھانی نے کہا کہ پولیس ریاستی حکومت کے اشارے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کانپور کو ریالی نکالنے کی تحریر ی اطلاع دی گئی تھی اور دھمکی دی کہ اگر ایک بھی بی جے پی کارکن کو گرفتا ر کیا گیا تو پارٹی جیل بھرو تحریک شروع کردے گی ۔ بی جے پی کارکن برقی شرحوں میں اضافہ اور جرائم کے بڑھتے واقعات کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے کہ پولیس نے روک دیا۔
FIR against 1000 BJP workers who were protesting against UP government in Kanpur
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں