پی ٹی آئی
ٹاملناڈو کے حلقہ اسمبلی آر کے نگر کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد چیف منسٹر ٹاملناڈو وجیہ للیتا نے آج بحیثیت رکن اسمبلی حلف لیا ۔ اسپیکر ٹاملناڈو اسمبلی پی دھن پال نے اپنے چیمبر میں جیہ للیتا کورکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف دلایا ۔ اس موقع پر جیہ للیتا کے کابینی رفقاء بھی ساتھ تھے ۔ اے آئی اناڈی ایم کے کی سربراہ جیہ للیتا 10ماہ بعد اسمبلی واپس لوٹی ہیں ۔ گزشتہ سال ماہ ستمبر میں غیر محسوب دولت کے کیس میں بنگلورو کی ٹرائل عدالت نے انہیں سزا سنائی تھی جس کے باعث وہ چیف منسٹر کے عہدہ اور رکن اسمبلی کی حیثیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں کرناٹک سے بری قرار دئیے جانے کے بعد انا ڈی ایم کے کے رکن پی وٹر یول نے جیہ للیتا کے لئے راہ ہموار کرنے آر کے نگر کی نشست سے استعفیٰ دے دی اتھا ۔ اس نشست کے ضمنی انتخابات27جون کو منعقد کئے گئے جب کہ نتیجہ کا اعلان30جون کو کیا گیا جس میں چیف منسٹرٹاملناڈو جیہ للیتا نے اپنے قریبی حریف سے زائداز1۔5لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔
Jayalalithaa Swears As MLA
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں