یونان بحران کا ہندوستان پر اثر نہیں ہوگا - ریزرو بنک گورنر رگھو رام راجن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-03

یونان بحران کا ہندوستان پر اثر نہیں ہوگا - ریزرو بنک گورنر رگھو رام راجن

چینائی
یو این آئی
ریزروبینک کے گورنر رگھو رام راجن نے آج کہا کہ یونان کے قرض بحران کا ہندوستان پر محدود اثر پڑے گا کیونکہ اس کے ساتھ ہمارا اقتصادی تعلق بہت معمولی ہے ۔ راجن نے یہاں ریزروبینک کے بورڈ کی میٹنگ کے بعد کہا کہ یونان کی صورتال میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے ۔ ہندوستان کا یونان کے ساتھ بہت معمولی تعلق ہے اس لئے اس کے بحران کا اثر بھی بہت محدود پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اتار چڑھاؤ کے بعد سرمایہ کاروں کو جب حقیقت کا احساس ہوگا تب وہ فرق کو سمجھ سکیں گے ۔ سرمایہ کاروں کو ہندوستان کی بہتر صورتحال کا بھی اندازہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے قرض بحران کے کچھ بالواسطہ اثرات بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔ اس سے ایکسچینج ریٹ پر اثر پڑ سکتا ہے اور یہ یورو میں ہونے والے اتار چڑھاؤ پر منحصر کرے گا، مسٹر راجن نے کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی پالیسی نہ صرف بہت اچھی ہے بلکہ یہ پوری دنیا کے مقابلے تیزی سے ترقی کرنے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا قارن ایکسچینج کا ذخیرہ پہلے کے مقابلے بہتر حالت میں ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ ابتدائی اتار چڑھاؤ کے بعد اب جو صورت حال بنے گی وہ ہندوستان کے حق میں ہوگی۔

India's Exposure to Greece Crisis 'Very Limited': RBI Governor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں