راجمندری میں گوداوری پشکرم کے دوران بھگدڑ - 35 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-15

راجمندری میں گوداوری پشکرم کے دوران بھگدڑ - 35 ہلاک

حیدرآباد
یو این آئی
گوداوری پشکرم کے پہلے دن آندھرا پردیش کے راجمندری میں دریائے گوداوری کے قریب بھگدڑ میں35افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں شریک کروادیاگیا ہے ۔ مہلوکین کا تعلق ویزاگ اور سریکا کلم سے ہے ۔ بعض زخمیوں کی حالات تشویشناک ہے ۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ پشکرم کے موقع پر یاتریوں کا ہجوم آگیاجس کے سبب یہ بھگدڑ ہوئی۔ پینے کے پانی کی سہولت اور دیگر سہولتیں نہ ہونے سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی ۔ نامناسب انتظامات کے سبب راجمندری میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی ۔ اس واقعہ پر آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیدو اور تلنگانہ کے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے افسوس کا اظہار کیا ۔ دونوں چیف منسٹرس نے مرنے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے ہجوم پر کنٹرول کرنے کی پولیس کو ہدایت دی ۔ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد ادھر تلنگانہ میں پشکرم کے موقع پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے ۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ کو روکنے کے لئے این ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے ۔

35 killed in stampede at Godavari Pushkaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں