ہلاری کلنٹن کا امریکہ میں وسیع تر بزنس ٹیکس اصلاحات لانے عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-15

ہلاری کلنٹن کا امریکہ میں وسیع تر بزنس ٹیکس اصلاحات لانے عزم

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیمو کریٹک امید وار ہلاری کلنٹن نے امریکہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے پیداوار، اور شفافیت پر مبنی معیشت پر زور دیا ہے، جو خصوصی اہمیت رکھتے ہیں جب کہ انہوں نے وسیع تر بزنس ٹیکس اصلاحات کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ ہمیں معیشت کو بہتر بنانے میں پیداوار کو فروغ دینا ہے آپ ایک کے بغیر دوسرے کو حاصل نہیں کرسکتے ۔ کلنٹن نے یہ بات صدارتی مہم کے دوران اپنی اقتصادی پالیسیوں کی رونمائی کے موقع پر کہی ۔ 67سالہ سابق سکریٹری آف اسٹیٹ جنہوں نے جون میں اپنی دوسری صدارتی کوشش کا اعلان کیا ہے وہ اگر آئندہ سال نومبر میں منتخب ہوجاتی ہیں تو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بن جائیں گی ۔ ہم زیادہ روزگار اور نئے بزنس کو بغیر پیداوار کے وضع نہیں کرسکتے اور ہم شفافیت کے بغیر صارفین کی معیشت اور مضبوط خاندانوں کو تیار نہیں کرسکتے ہمیں دونوں کی ضرورت ہے ۔ اس بات کا انہوں نے استدلال کیا اب جب کہ امریکہ پھر ایک بار ٹھہراہے ہم راستہ پر دوڑ نہیں رہے ہیں جیسا کہ ہمیں ہونا تھا ۔ کارپوریٹ منافع انتہائی زیادہ کے قریب ہے اور امریکہ ہمیشہ سے کہیں سخت محنت کررہے ہیں لیکن ادائیگیاں حقیقی شرائط کے اعتبار سے کم ہیں خاندان کئی سمتوں کی طرف دوڑ رہے ہیں جیسا کہ ان کے بجٹ ہیں انہیں ہیلت کیر ، چائلیڈ کیر، ضعیف العمر والدین کی نگہداشت کے اخراجات ، اجرتیں تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ کلنٹن نے کہا کہ ٹکنالوجی میں پیشقدمیاورعالمی تجارت میں توسیع سے تجارتی سرگرمیوں کے نئے علاقے وضع ہوتے ہیں اور امریکی برآمدات کے نئے مارکٹس کھل گئے ہیں ۔

Hillary Clinton vows to push for broader business tax reform

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں