ابو ظہبی میں فیس بک پوسٹ کے باعث آسٹریلیائی خاتون کو جیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-15

ابو ظہبی میں فیس بک پوسٹ کے باعث آسٹریلیائی خاتون کو جیل

jodi-magi
ملبورن
آئی اے این ایس
ایک آسٹریلیائی خاتون کو متحدہ عرب امارات سے اخراج کا سامنا کرنا پڑا جس نے ایک قابل اعتراض پوسٹ فیس بک پر کیا تھا۔ میڈیا نے آج یہ اطلاع دی ۔ سڈنی مائننگ ہیرالڈنے اطلاع دی کہ جو ڈی میگی 39جو کہ گرافک ڈیزائنر ہے اپنے ابو ظہبی کے اپارٹمنٹ کے باہر دو غیر کار کردی پارکنگ اسپاٹس کے پاس ایک ٹہرائی گئی کار کو فوٹو فیس بک پر پوسٹ کردیا۔ ابو ظہبی کی عدالت میں میگی کے پوسٹ کے شکایت کے بعد وہ مبینہ طور پر قصور وارپائی گئی جس نے سوشیل میڈیاپر ایک شخص کے خلاف خراب الفاظ تحریر کرنے کی مبینہ طور پر قصور وار پائی گئی ۔ میگی نے3,600ڈالر جرمانی ادا کرکے رضا کارانہ طور پر ملک سے نکل جانے کی کوشش کی، لیکن مقامی حکام نے اس وقت تک در گزر کرنے سے انکار کردیا جب تک وہ خود کو عدالت میں پیش نہیں کرے گی اور جب وہ جرمانی ادا کرنے عدالت پہنچی تو اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے آسٹریلیائی وزیر خارجہ جوبی بشپ کے حوالے سے بتایا کہ میگی کو بہت جلد ملک سے باہر کردیاجائے گا۔

Australian woman jailed in Abu Dhabi for Facebook post

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں