حکومت تلنگانہ کی جانب سے پہلی بار سرکاری سطح پر ریاست میں دعوت افطار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-03

حکومت تلنگانہ کی جانب سے پہلی بار سرکاری سطح پر ریاست میں دعوت افطار

حیدرآباد
اعتماد نیوز
چیف منسٹر کے چند ر شیکھر راؤ کی دعوت افطار8جولائی کو نظام کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوگی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کیمپ آفس بیگم پیٹ پر ایک جائزہ اجلاس طلب کیا۔ چیف منسٹر نے جائزہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ سرکاری طور پر رمضان منایا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے افطار اور دیگر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ دعوت افطار میں ملک و بیرون ملک کی سر کردہ شخصیتوں کو دعوت دی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد کی100مساجد میں دعوت افطارکا اہتمام کیا جائے گا جب کہ ریاست کے ہر ضلع کی ایک اہم مسجد میں افطار کا انتظام کیاجائے گا۔ چندرشیکھر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ بھر میں تقریبا پانچ ہزار مساجد کے ائمہ و موذنین کو فی کس ایک ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ عیدالفطر کے سلسلہ میں غریب مسلم خاندانو ں کو حکومت کپڑے فراہم کرے گی ۔ رمضان المبارک کے سلسلہ میں26کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔

Telangana CM K Chandrasekhar Rao invites all to grand iftar party

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں