مخالف سکھ فسادات کیسز پر مرکز غیر سنجیدہ - عام آدمی پارٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

مخالف سکھ فسادات کیسز پر مرکز غیر سنجیدہ - عام آدمی پارٹی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکز پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ وہ1984کے مخالف سکھ فسادات کیسس کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے آج کہا کہ اگر نریندر مودی حکومت سابق کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر کے خلاف دستیاب تازہ ثبوتوں کے پیش نظر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو پارٹی خود اس مسئلہ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا ئے گی ۔ راجوری گارڈن کے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی جرنیل سنگھ نے کہا کہ دہلی اسمبلی میں ایک قرار داد پیش کی جائے گی اور فسادات کی مذمت کی جائے گی تاکہ متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے اور ان کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کا کام کیا جاسکے ۔ سنگھ نے ایک دستاویز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ سی بی آئی کو دیا گیا ابھیشیک ورما کا بیان ہے جو نیوی وارروم افشا کیس کے ملزم ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹائٹلر نے اس کیس کے اہم گواہوں کو رقومات بھیجنے کی کوشش کی تھی جو کینڈا میں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائٹلر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ193اور195Aکے تحت کیس درج کیا جانا چاہئے ۔

Centre not serious on 1984 anti-Sikh riots case: AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں