پی ٹی آٗی
اپوزیشن کے زبردست بڑھتے ہوئے دباؤ اور حملوں سے پریشان چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ وہ ویاپم اسکام کی سی بی آئی جانچ کی ہائی کورٹ سے سفارش کریں گے ۔ چوہان نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب کہ ایک دن قبل ہی مرکز اور بی جے پی نے عدالت کی ہدایت کے بغیر یہ جانچ مرکزی ایجنسی کے حوالے کرنے کی مخالفت کی تھی ۔ اپوزیشن کے حملوں سے پریشان چیف منسٹر نے عجلت میں طلب کردہ ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ یاد رہے کہ دو دن بعد ہی سپریم کورٹ اسکام کی سی بی آئی جانچ کی خواہش کرتے ہوئے دائر کی گئی کئی عرضیوں کی سماعت کرنے والی ہے ۔ چوہان نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کی اہمیت ہوتی ہے ، عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے وہ ہائی کورٹ سے اسکام کی سی بی آئی جانچ کے لئے سفارش کریں گے ۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کارکردگی تمام شبہات سے بالاتر ہونی چاہئے ۔ وہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں ہی مکمل احترام کرتے ہیں اور ویاپم اسکام کی رواں جانچ پر انہیں مکمل بھروسہ ہے ۔ اسی دوران ایک متعلقہ تبدیلی میں سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ اور اسکام کا انکشاف کرنیو الے دیگر تین افراد کی درخواستوں کی9جولائی کو سماعت سے اتفاق کرلیا ہے ۔ ان درخواستوں میں عدالت عظمی کی زیر نگرانی سی بی آئی تحقیقات کروانے کی اپیل کی گئی ہے ۔ چوہان پر یوں تو اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس کا شروع سے دباؤ تھا لیکن دہلی میں اتوار کو اسکینڈل کی جانچ کرنیو الے جبل پورمیڈیکل کالج کے ڈین ارون شرما اور اس کے ایک دن بعد ٹی وی ٹوڈے گروپ کے صحافی اکشے سنگھ کی پراسرار موت نے اس دباؤ کو مزید بڑھا دیا۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ویاپم اسکام سے کسی نہ کسی طرح جڑے کم از کم پانچ افراد کی مشتبہ موت ہوئی ہے ۔
Vyapam case: Shivraj Singh Chouhan agrees to ask HC for a CBI probe
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں