دہلی میں ارکان اسمبلی کا تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-05

دہلی میں ارکان اسمبلی کا تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

نئی دہلی
یو این آئی
عام آدمی پارٹی نے آج تنخواہ اور الاؤنس میں اضافہ کرنے اپنے بعض ارکان اسمبلی کے مطالبہ کو اہمیت نہیں دی اور دشواریوں کا تزکرہ کیا ۔ پارٹی رکن اسمبلی سوربھ بھردواج نے اس معاملہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا عام آدمی پارٹی ارکان اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافہ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا ۔ بعض ارکان اسمبلی نے صرف تشویش ظاہر کی تھی۔ پارٹی قائد سنجھے سنگھ نے اس مسئلہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات حقیقی ہوں تو ان پر غور کیاجائے گا ۔ پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی نے کل چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے اس مسئلہ پر ملاقات کی تھی ۔ صدر بازار کے رکن اسمبلی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مراعات ناکافی ہیں ۔ مصارفمیں اضافہ کے مد نظر الاؤنس میں اضافہ کا مطالبہ پوری طرح منصفانہ ہے ۔ الاؤنس میں اضافہ کا مطالبہ کرنے والے ارکان اسمبلی میں پرویشن دیشمکھ( جنک پورہ) سابق وزیر ٹرانسپورٹسوربھ بھردواج( گریٹر کیلاش) عام آدمی پارٹی کی طلبا شاخ کی سابق صدر سریتا سنگھ، سنجیو جھا اور سوم دت شامل ہیں ۔ بہر حال اپوزیشن نے جن میں بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی وجیندر گپتا، اوم پرکاش شرما اور جگدیش پردھان شامل ہیں، اس مسئلہ پر سخت رد عمل ظاہر کیا تھا ۔ شرما نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ موجودہ تنخواہ اور الاؤنس بہت کافی ہیں اور وہ ایک روپیہ دئیے جانے پر بھی کام کریں گے ۔ بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کے کسی رکن اسمبلی نے کبھی تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ نہیں کیا۔ رکن اسمبلی کو اندازاً ایک لاکھ روپے حاصل ہوتے ہیں ۔

AAP MLAs demand a hike in their salaries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں