کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے میں کوئی برائی نہیں - سینئر نیشنل کانفرنس قائد مصطفی کمال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے میں کوئی برائی نہیں - سینئر نیشنل کانفرنس قائد مصطفی کمال

سری نگر
پی ٹی آئی
کشمیر میں پرچم لہرائے جانے کے واقعات پر تنازعہ کے درمیان سینئر نیشنل کانفرنس قائد مصطفی کمال نے آج پوچھا کہ مرکزی حکومت اس پرپریشان کیوں ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو پڑوسی ملک کے پرچم کا احترا م کرنا چاہئے ۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سرپرست فاروق عبداللہ کے بھائی مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستانی پرچم لہرانے سے کیا فرق پڑتا ہے ؟ حکومت ہند پریشان کیوں ہوجاتی ہے ۔ یہ دانستہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک آزاد ملک پاکستان کا پرچم ہے۔ ہندوستان کو اس کا احترام کرنا چاہئے ۔ ہندوستان اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کئے ہٰں اور انہیں ایک دوسرے کے قومی پرچموں کا احترام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پرچم ایک کپڑے کا ٹکڑا نہیں ہے ۔ جموں و کشمیر کا پرچم کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے۔ ہندوستان کا پرچم کاغذکا ٹکڑا نہیں ہے۔ ان تمام کا اپنا مقام ہے ۔ اپوزیشن پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری سری نگر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مرکزی حکومت بھی الزام سے نہیں بچ سکتی ۔ یہ حربہ مسلمانوں بالخصوص جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ہندوستان کے غییر مسلموں کے دلوں میں آگ بھڑکانے کے لئے اختیار کیاجارہا ہے ۔ نیشنل کانفرنس قائد نے کہا کہ صرف یہ نشاندہی کردینا کافی نہیں ہے کہ پاکستانی پرچم کون لہرا رہا ہے کیونکہ عسکریت پسندی کے آغاز کے بعد سے ریاست میں ایجنسیاں ریاست کے عوام کو بدنام کرنے کے لئے کام کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں عسکریت پسندی کے آغاز کے بعد سے ایجنسیاں کام کررہی ہیں تاکہ یہاں کے شہریوں کو بدنام کیاجائے ۔ ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگائے جائیں تاکہ انہیں عوام کے خلاف اپنی طاقت کے استعمال کا موقع مل جائے ۔

Senior National Conference leader Mustafa Kamal finds nothing wrong in Pakistani flags being raised in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں