بلبھ گڑھ ہریانہ کا فساد - مسلمان گھروں کو واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

بلبھ گڑھ ہریانہ کا فساد - مسلمان گھروں کو واپس

فریدآباد
پی ٹی آئی
ہریانہ کے ایک گاؤں میں آج ایک مسجد کی تعمیر کے مسئلہ پر فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد ایک پولیس اسٹیشن میں پناہ لینے والے تقریبا100مسلمان مقامی عہدیداروں کے اس تیقن کے بعد کہ اقلیتی فرقہ کے ارکان کا تحفظ کیاجائے گا، اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔ پولیس کمشنر سبھاش یادو نے بتایا کہ بلبھ گڑھ پولیس اسٹیشن کے عبوری ریلیف کیمپ میں پناہ لینے والے تمام افراد آج شام اپنے گھروں کو واپس ہوئے۔ جیسے ہی تنازعہ ختم ہوا دونوں فرقوں کے ارکان نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ۔ اس علاقہ میں25مئی کو ایک اراضٗی پر مسجد کی تعمیر کے مسئلہ پر فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا ۔ تشدد اور آتشزنی میں5افراد زخمی ہوئے تھے اور20مکانات کو آگ لگا دی گئی تھی جس کے بعد اقلیتی فرقہ کے تقریبا100افراد نے بلبھ گڑھ پولیس اسٹیشن میں پناہ لی تھی ۔ اس تعطل کو آج پنچایت بھون میں منعقدہ ایک میٹنگ میں دونوں فرقوں کے نمائندوں کی موجودگی میں حل کیا گیا ۔ جس میں سبھاش یادو ڈپٹی کمشنر اجیت اگر وال نے اقلیتی فرقہ کے ارکان کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔ مرکزی وزیر سماجی انصاف وامپاور منٹ کرشن بال گجر نے کہا کہ تشدد کے متاثرین کو جلد سے جلد معاوضہ دیاجائے گا تاکہ وہ اپنے مکانات کی مرمت کرسکیں ۔ فرید آباد کے رکن لوک سبھا کشن پال گجر کی مصالحت کے بعد یہ تعطل ختم کیاجاسکا۔

Ten days after communal violence in Ballabgarh, Muslims return home

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں