قلعہ گولکنڈہ کی عظمت رفتہ پر اختراعی گرافک ناول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

قلعہ گولکنڈہ کی عظمت رفتہ پر اختراعی گرافک ناول

graphic-novel-chronicles-Golconda-fort-glory
تاریخی گولکنڈہ اور اس شاہی محل سے حکمرانی کرنے والے بادشاہوں کی عظمت رفتہ کو نمایاں کرتے ہوئے سابق آئی ٹی کمپنی کے ملازم نے شہر کے مغربی مضافات میں واقع 16ویں صدی کے اس شاہکار پر ایک نئی کتاب تحریر کی ہے جو اس قلعے کی حقیقی داستان کا احاطہ کرتی ہے۔ آئی آئی ایم احمدآباد سے ایم بی اے کرچکے اور قلمکاری کے اپنے جنون کو حقیقی شکل دینے کی خاطر اپنی ملازمت ترک کرنے والے نکھل گلاٹی نے "شیفرڈس ہل۔ دی رائز اینڈ فال آف گولکنڈہ" (گلہ بان کا پہاڑ۔ گولکنڈہ کا عروج و زوال) نامی کتاب رقم کی ہے جو قارئین کو ماضی کی سیر کرائے گی ۔ کتاب میں مصنف دیو ہیکل دیواروں کے پاس چہل قدمی کرتے ہوئے اس عمارت کی تاریخ بیان کی ہے جو آپ کو دور گزشتہ کی یاد دلاتی ہے۔ نکھل نے کہا کہ میں مختصر افسانے لکھتا تھا۔(گولکنڈہ پر یہ گرافک ناول) تاریخی غیر افسانوی داستان رقم کرنے کی پہلی کوشش ہے۔ تاریخی اور بصری درستی کے لئے ناول میں ادب، ٹور گائیڈس کے ساتھ ساتھ قدیم پینٹنگس کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔ 32سالہ مصنف جسے ہمیشہ سے ہی تاریخ میں دلچسپی رہی ہے ، نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کی تعمیری کی ہم ہزاروں سال کی تاریخ رکھتے ہیں۔ بد قسمتی سے جب ہم ان تاریخی یادگاروں کو قریب سے دیکھتے ہیں تو اکثر وہ ہمیں بے حد خوبصورتنظر آتی ہیں لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ یہاں کیا ہوا ۔ یہ عمارت کیوں بنائی گئی ، اہم کیوں ہے اور اپنے پاس موجود اس ورثہ پر ہمیں کیوں فخر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ2013میں جب وہ آئی آئی ایم احمدآباد میں تھے ، گرافک ناولس تحریر کرنے کا خیال ان کے ذہن میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ مصوری کا مجھے بچپن سے شوق تھا لہذا میں نے اس کی مشق شرو ع کردی ۔ گزشتہ سال میں نے اپنی ملازمت ترک کردی اور اب میں اپنا تمام تر وقت گرافک ناول کو دے رہا ہوں ۔ میں نے سوچا چونکہ تاریخ میری دلچسپی اور جنون ہے، کیونہ کچھ ایسی چیز تحریر کروں جو میرے کام کے مقام سے بے حد قریب ہو اور گولکنڈہ( قلعہ) پر میری نظر پڑی ۔ گولکنڈہ ہندوستان کے سب سے متاثرکن قلعوں میں سے ایک ہے ۔ لہذا میں نے یہ گرافک ناول لکھنے کا فیصلہ کرلیا اور جس انداز میں، میں نے اسے تحریر کیا کہ کوئی داستاںبیان کرنے والا یا گائیڈ قاری کو قلعے کی سیر کرارہا ہو، لیکن گرافک ناول کی قوت یہ ہوتی ہے کہ کسی کو کوئی چیز سمجھانی ہو تو تصویروں کے ذریعہ سمجھائی جاسکتی ہے ۔ ایک گائیڈ کسی چیز کے بارے میں تفصیل بتاسکتا ہے ۔ لیکن میں حقیقت میں اسے دکھا سکتا ہوں ۔ کتاب میں ایسے مناظرہیں جس میں دکھایا گیاکہ گولکندہ آج کیسا نظر آتا ہے ، جب کہ اگلے صفحے پر یہ دکھایا گیا کہ اس زمانے میں وہ کیسا نظر آتا تھا ، جس سے آپ کو یہ تصور کرنے میں مدد ملتی ہے کہ ماضی میں زندگی کیسی تھی ۔ ناول میں اورنگ زیب کے محاصرہ کا تذکرہ ہے اور گلاٹیی نے اس زمانے میں لوگوں کی پوشاک دکھانے کے لئے قدیم پینٹنگس کا استعمال کیا اور ساتھ میں موجود متن سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ حقیقت میں اس وقت کیا ہواتھا ۔ انہوں نے کہا کہ پھر میں نے کاکتیہ حکمرانوں کے دور کے قلعہ کا احاطہ کیا۔ میں نے سمجھایا کہ کاکتیہ حکمرانوں نے کیا کیا اور یہ علاقہ متمول کیسے ہوا کیونکہ1,000سال قبل یہ علاقہ بنجر تھا ۔ در حقیقت کاکتیہ حکمرانوں نے اسے متی کے قلعہ کے طور پر تعمیر کیا تھا۔انہوں نے آبپاشی کے لئے ہزاروں تالاب بھی تعمیر کرائے تھے ۔

Innovative graphic novel chronicles Golconda fort's past glory

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں