ایک سال میں 2500 میگا واٹ شمسی توانائی کی تیاری - تلنگانہ حکومت کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

ایک سال میں 2500 میگا واٹ شمسی توانائی کی تیاری - تلنگانہ حکومت کا منصوبہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ حکومت نے ایک سال ہی میں 2500میگا واٹ شمسی توانائی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور آئندہ خریف فصل سے قبل2747میگا واٹ شمسی توانائی کی تیاری کا منصوبہ ہے ۔ اس طرح سے ریاست ماباقی ملک کے لئے ماڈل بن جائے گی ۔ اگرچیکہ ریاستی حکومت نے2000میگا واٹکی شمسی توانائی کے لئے ٹنڈرس طلب کئے اور رواں سال15جون کی تاریخ مقرر کی گئی ۔ بولی دہندگان کی جانب سے تا حال6000میگا واٹ کا رد عمل وصول ہوا ہے۔ برقی پیداوار کا منصوبہ فی الحال ہر ضلع کی ضرورت اور سب اسٹیشن کی گنجائش کے مطابق بنایا گیا ہے ۔ برقی کا استعمال پیداوار کے مقام پر ہی کیاجائے گا۔ دوسرے الفاظ میں برقی پیداوار کو مرکوز کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب دفتر چیف منسٹر نے پیداواری کے نشانہ سے زیادہ تخمینہ تیار کیا ہے ۔ اس طرح محبوب نگر میں400میگا واٹ میدک میں500میگا واٹ ، نلگنڈہ میں600میگا واٹ، جنوبی رنگا ریڈی میں 100میگا واٹ ، ورنگل میں300میگا واٹ، کریم نگر میں300میگا واٹ، کھمم میں200میگا واٹ ، نظام آباد میں400میگا واٹ، عادل آباد میں200میگا واٹ شمسی پاور پلانٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی دن کے اوقات میں کسانوں کو مفت برقی سربراہ کرنے چیف منسٹر کا واعدہ پورا ہوجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹنڈر طریقہ کار اور شمسی توانائی کی خریداری سے مالیاتی فوائد بھی ہوں گے ۔ چونکہ کمپنیوں کے درمیان شدید مسابقت ہے کئی کمپنیاں ٹنڈر میں شرکت کریں گی اور فی یونٹ لاگت بھی قابل لحاظ حد تک کم ہوگی۔ قبل ازیں فی یونٹ6۔72روپے قیمت مقر کی گئی تھی۔ شمسی توانائی کی حقیقی قدر فی یونٹ ایک روپے ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کو فی یونٹ ایک روپیہ سے برقی حاصل ہوگی۔ اگرچیکہ کسی بھی شئے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے جہاں تک شمسی توانائی کی قیمت کا تعلق ہے مستقل برقرار ہے ۔ اس طرح بولی دہندہ جو کوئی نرخ بولی میں پیش کرے اس کی حکومت کی طئے شدہ قیمت پر آخر کار سربراہ کرنا ہوگا۔

Telangana Government plans 2500 MW of Solar Power

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں