لالو پرساد یادو کے قاصد کی نتیش کمار سے ملاقات - اختلافات دورکرنے کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

لالو پرساد یادو کے قاصد کی نتیش کمار سے ملاقات - اختلافات دورکرنے کی کوشش

پٹنہ
آئی اے این ایس
آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے ایک قاصد نے چہارشنبہ کو چیف منسٹر بہار نتیش کمار سے ملاقات کی تاکہ اسمبلی الیکشن سے قبل اتھاد کے مسئلہ پر اختلافات دور کئے جائیں ۔ جنتادل یو نے نتیش کمار کو چیف منسٹری کا امید وار بنانے کے مسئلہ پر کسی بھی سمجھوتہ سے انکار کردیا تھا ۔ آر جے ڈی رکن اسمبلی بھولا یادو نے چیفمنسٹر سے پٹنہ میں ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی ۔ راشٹریہ جنتا دل قائد رگھوونش پرسادسنگھ نے قبل ازیں برسر عام مخالفت کی تھی کہ نتیش کمار کو آر جے ڈی ۔ جے ڈی یو اتحاد کے امیدوار چیف منسٹریی کے طور پر پیش نہ کیاجائے ۔ بھولا یادو، لالو پرساد یادو اور ان کی بیوی رابڑی دیوی کے کئی سال پرائیویٹ سکریٹری رہ چکے ہیں ۔ وہ لالو پرسادیادو کے قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔ بھولا یادو نے میڈیا سے کہا کہ نتیش کمار کے تعلق سے رگھوونش پرساد سنگھ نے جو بیان دیا ہے وہ ان کی نجی رائے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے لئے آر جے ڈ اور جنتادل یو کی بات چیت جاری ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ۔ منگل کے دن بہار میں جنتادل یو کے صدر وششٹ نارائن سنگھ نے کہا تھا کہ نتیش کمار مخالف بی جے پی اتحاد کے امید وار چیف منسٹری ہوں گے۔کانگریس اور این سی پی بھی نتیش کمار کی تائید کررہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے بموجب جنتادل یو اور آر جے دی اتحاد پر جاری تعطل کے پس منظر میں چیف منسٹر نتیش کمار نے آج اپنے پارٹی ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ سے ان کی رائے لینی شروع کردی ہے ۔ کمار نے اپنی7سرکولر روڈ قیام گاہ پر ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور3اضلاع کے مغربی چمپارن ، مشرقی چمپارن اور باگا کے پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کیا۔ جنتادل یو کے ترجمان نیرج کمار نے یہ بات بتائی ۔ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ 17جون تک جاری رہے گا ۔ نتیش کمار اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کی قیام گاہیں قریب میں واقع ہیں لیکن تعطل دور کرنے کے لئے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ لالو پرساد یادو کے ایک بااعتمادرفیق بھولا یادو نے آج چیف منسٹرسے ملاقات کی ۔

Laloo Yadav messenger meets Nitish Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں