راجیہ سبھا نوٹ برائے ووٹ اسکام - 6 سابق اراکین اسمبلی کے خلاف چارج شیٹ داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-23

راجیہ سبھا نوٹ برائے ووٹ اسکام - 6 سابق اراکین اسمبلی کے خلاف چارج شیٹ داخل

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سی بی آئی نے2010کے راجیہ سبھا انتخابات کے دوران ووٹ برائے نوٹ اسکام کے ضمن میں آج کانگریس، جھار کھنڈ مکتی مورچا اور بی جے پی کے سابق جھار کھنڈ اراکین اسمبلی کے خلاف تین علیحدہ چارج شیٹس داخل کردی ۔ اپنی پہلی چارج شیٹ میں سی بی آئی نے اس وقت کے کانگریسی رکن اسمبلی راجیش رنجن، یوگیندر راؤ اور سونالکرا کے نام، دوسری چارج شیٹ میں جھار کھنڈ مکتی مورچا کے سیمون مرندی اور تیسری چارج شیٹ میں بی جے پی کے اوما شنکرا کھیلا کے نام درج کیا ہے ۔ ایجنسی نے رانچی کی ایک خصوصی عدالت نے یہ چارج شیٹس داخل کی ہیں۔ مالی فوائد کے لئے ایک مخصوص امیدوار کی تائید کرنے کے عوض میں رائے دینے کی خواہش کا اظہار کرنے والے ان چھ اراکین اسمبلی کو مبینہ طور پر بے نقاب کرنے والے میڈیائی ادارہ کے خلاف بی ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ جنوری2013میں جھار کھنڈ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو ہدایت دی تھی کہ وہ2010کے راجیہ سبھا انتخابات سے متعلق ووٹ برائے نوٹ الزامات کی تحقیقات کو انجام دے اور اس بات کی بھی جانچ کرے کہ اس کیس میں کہیں کوئی ویجیلنس عہدیدار بھی ملوث تو نہیں ہے۔

Cash for vote scam: 6 ex-MLAs of Cong, BJP, JMM charge sheeted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں