آلیر فرضی انکاؤنٹر - انصاف تک جدو جہد جاری رہے گی - چنچل گوڑہ میں احتجاجی جلسہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-14

آلیر فرضی انکاؤنٹر - انصاف تک جدو جہد جاری رہے گی - چنچل گوڑہ میں احتجاجی جلسہ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2015-jun-14

ایس این بی
مہاراشٹرا سماج وادی پارٹی کے صدرو رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے آلیر فرضی پولیس انکاؤنٹر میں5مسلم نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ پر شدید برہمی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں اجمل قصاب جیسے درندہ صفت پر مقدمہ چلانے کے بعد پھانسی کی سزا دی جاسکتی ہے۔ اور گاندھی جی کے قاتلوں کو عدالت کے ذریعہ سز ا سنائی جاتی ہے ، وہاں پر5بے قصور مسلم نوجوانوں کو جو عدالتی تحویل میں تھے، منظم سازش کے ذریعہ انکاؤنٹر کے نام پر قتل کردیا گیا اور حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی ہے ۔ ابو عاصم اعظمی کل رات چنچل گوڑہ جونئیر کالج گراؤنڈ پر ایم بی ٹی کے زری اہتمام منعقدہ احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بے قصور مسلم نوجوانوں کے فرضی انکاؤنٹر کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنائیں۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ حکمراں جماعتوں کی خوش آمد پسندی کے بجائے ملت کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ارباب اقتدار کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر انکا کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ کے سی آر آلیر انکاؤنٹر کے خاطی پولیس والوں کے خلاف کارروائی اور تحقیقات میں ناکام ہونگے تو پھر وہ دن دور نہیں جب ان کی حکومت بھی دوسری حکومتوں کی طرح زوال پذیر ہوگی ۔ ابو عاصم اعظمی نے قومی سطح پر مسلمانوں کے خلاف جاری سازشوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی آزادی اور ترقی میں مسلمانوں نے جو قربانیاں دی ہیں، اسے فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔ لیکن اس کے باوجود انہی پر ستم ڈھائے جارہے ہیں اور نا انصافیوں کا طویل سلسلہ چل پڑا ہے ، جس کے کاتمہ کے لئے حکومتوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر ان سے ملاقات سے گریز کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں، ہم ان کا دہلی میں گھیراؤ کریں گے اور وہاں ان سے باز پرس کی جائے گی۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ وہ ملک کے کسی کونے میں مسلمانون پر مظالم اور نا انصافیوں کے خلاف ہمیشہ آگے رہیں ۔ انہوں نے آلیر انکاؤنٹر کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھنے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی تک اپنی جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس جلسہ سے صدر ایم بی ٹی ڈاکٹر قائم خان ، ترجمان مجید اللہ خاں فرحت ، سابق کارپوریٹر، امجد اللہ خان خالد۔ الحاج سید سلیم ، الطاف نصیب خان، خالدہ پروین، عقل احمد کے علاوہ انکاؤنٹر کے مہلوکین وقار الدین کے والد احمد الدین اور سید امجد علی کے بھائی امتیاز علی نے بھی مخاطب کیا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
SP, MBT holds 'Maha Dharna' against Alair encounter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں