یمن میں باغیوں کے خلاف فضائی حملوں میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-14

یمن میں باغیوں کے خلاف فضائی حملوں میں شدت

صنعا
رائٹر
عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ہفتہ کو علی الصبح صنعا کے علاقوں دالرئاسہ اور جبل انہدین میں واقع حوثی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوؤں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر بمباری کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اتحادی طیاروں نے باغٰ قیادت کے متعدد گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔ دریں اثنا لڑاکا طیاروں نے عدن کے علاقہ البسا3اور المنصورہ شہر کی کالونیوں پر بھی بمباری کی جس میں مقامی صحافیوں کے مطابق9افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ۔ عدن کے مغربی علاقہ بئر عدن میں باغیوں کی جانب سے در اندازی کی ناکام کوشش کے بعد پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ آزال صوبے میں باغیوں کے خلاف سر گرم مزاحمتی کمیٹیوں نے مخالفین پر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔ آزال صوبہ سعدہ، عمران، صنعا اور ذمار کے علاقوں پر مشتمل ہے ۔ یہ علاقے صالح اور حوثی ملیشیا کے باغیوں کو مرکز سمجھے جاتے ہیں۔ جنوبی صنعا میں جبل النہدین کے علاقے میں اسلحہ گوداموں پر یکے بعد دیگرے کئے جانے والے چار حملوں میں حوثیوں کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جنگی جہازوں نے جنوبی صنعا کے دار سلم علاقے میں واقع معزول صدر علی عبداللہ صالح کے بھائی علی صالح الاحمر کے گھر کو نشانہ بنایا۔ علی عبداللہ صالح کے بیٹے یحییٰ محمد عبداللہ صالح اور مارب کے مغربی علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانے بھی ہفتہ کے روز کی جانے والی فضائی کارروائیوں کا خصوصی ہدف بنے ۔ اتحادی فوج کے فضائی حملوں ایسے وقت میں جاری ہیں کہ جب زمین پر صالح اور حوثی ملیشیا کئی علاقوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ اس دوران سعودی عرب نے یونیسکو کے عالمی ورثہ قرار دئیے گئے مقام کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے ۔ پرانے شہر میں جہاں بازار اور مساجد مٹی کی اینٹوں سے بنی ہیں، بلند مکانات کی بھول بھلیاں ہیں وہاں کے باشندوں نے بتایا ہے کہ ایک علاقہ سے ایک ہی کنبہ کے5افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں جب کہ یونیسکو نے اس تباہی کی مذمت کی ہے ۔

Saudi-led coalition airstrikes continue in Yemen against Shiite Houthi rebels with no reduction in intensity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں