اگلے بنگال اسمبلی انتخابات میں سی پی ایم کی کانگریس سے مفاہمت مسترد - یچوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-23

اگلے بنگال اسمبلی انتخابات میں سی پی ایم کی کانگریس سے مفاہمت مسترد - یچوری

کولکتہ
آئی اے این ایس
کانگریس سے کسی بھی قسم کی مفاہمت کو مسترد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ کانگریس یا بی جے پی کی حلیف نہیں بنے گی ۔ یچوری نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی آئی ۔ ایم کانگریس یا بی جے پی سے کسی بھی قسم کی مفاہمت نہیں کرے گی۔ جب کہ سینئر مارکسٹ قائد گوتم دیب نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کانگریس پارٹی سے مفاہمت کی جائے گی تاکہ ممتا بنرجی کی ترنمول کو بے دخل کیاجاسکے۔ یچوری نے تسلیم کیا کہ بائیں بازو کی جماعت اس موقف میں نہیں ہے کہ وہ ترنمول کو شکست دے سکے جس پر سابقہ اسٹیٹ ہاؤزن وزیر دب نے یہ اشارہ دیا کہ ایک ممکنہ کانگریس مفاہمت2016اسمبلی انتخابات میں ممکن ہیں۔ جب کہ دیب نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خیال سیاسی جماعتیں متحد ہوکر ترنمول کو شکست دیں ۔

Sitaram Yechury rules out electoral alliance with Congress in Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں