مرکزی حکومت اور بی جے پی چیف منسٹر راجستھان وسندرا راجے کے ساتھ - نتن گڈکری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-23

مرکزی حکومت اور بی جے پی چیف منسٹر راجستھان وسندرا راجے کے ساتھ - نتن گڈکری

جئے پور
پی ٹی آئی
للت مودی معاملہ میں چیف منسٹر راجستھان وسندرا راجے سندھیا کے تعلقات پر تنقیدوں کے دوران آج مرکزی وزیر شوارع، حمل و نقلاور جہاز رانی تن گڈ کری نے سندھیا سے ملاقات کی اور کہا کہ بی جے پی کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت مضبوطی سے ان کا ساتھ دے گی۔ بی جے پی کے سینئر قائد گڈ کری نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کے سابق صدر للت مودی سے تعلقات کے معاملہ میں چیف منسٹر راجستھان وسندرا راجے نے کوئی غلطی نہیں کی ہے اور بی جے پی وسندرا راجے کے ساتھ ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے معاملات کو سیاست میں نہیں لایاجانا چاہئے ۔ نتن گڈ کری نے آج یہاں میڈیا بات کرتے ہوئے کہا کہ للت مودی کی کمپنی سے وسندرا راجے اور ان کے رکن پارلیمنٹ فرزند شینت سنگھ کی کمپنی میں رقومات کی منتقلی قانونی طریقہ سے کی گئی ہے جس کا محکمہ انکم ٹیکس کے دستاویزات میں اندراج ہے اور یہ کام شفاف طریقہ سے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے قانونی طریقہ سے رقومات کا لین دین جرم نہیں ہے ۔ گڈ کری نے کہا کہ کسی سے رقمی قرض حاصل کرنا کوئی گناہ نہیں ہے اس لئے اس قسم کے تجارتی تعلقات کو سیاسی تنازعات بنانے کی جو کوشش کی جارہی ہے وہ قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پوری طرح سے وسندرا راجے کے ساتھ ہے اور للت مودی معاملہ میں چیف منسٹر وسندرا راجے نے کوئی غلطی نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راجے کی زیر قیادت راجستھان متواتر ترقی کررہا ہے اور یہ عمل آگے بھی جاری رہے گا ۔ آج جئے پور میں چیف منسٹر وسندرا راجے کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈ کری نے کہا کہ للت مودی کے معاملے میں کانگریس کی مایوسی سامنے آرہی ہے ۔ اسمبلی اور لوک سبھا میں شکست نے کانگریس کے خیمے میں مایوسی پھیلا دی ہے اور انہیں یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ وہ کن امور کو اٹھائیں اور کسے نظر انداز کریں۔ نتن گڈ کری نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ کانگریس کے الزامات بالکل بے بنیاد اور بے سر پیر کے ہیں ۔

Party, Government with you, Nitin Gadkari tells Vasundhara Raje

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں