سشما سوراج کے خلاف الزامات بےبنیاد - تمام فیصلے حکومت کی اجتماعی ذمہ داری - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-17

سشما سوراج کے خلاف الزامات بےبنیاد - تمام فیصلے حکومت کی اجتماعی ذمہ داری - جیٹلی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر فینانس ارون جیٹلی نے منگل کے دن کہا کہ للت مودی مسئلہ پر وزیر خارجہ سشما سوراج کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں ، اور تمام فیصلے حکومت کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے وزرا فیصلے لینے کے اہل ہیں اور تمام فیصلے حکومت کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔ جیٹلی نے کہا کہ مجھے وضاحت کرنے دیجئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزیر اور پارٹی سربراہ(ا میت شاہ) بیان دے چکے ہیں ۔ سشما سوراج نے جو کچھ کیا نیک نیتی سے کیا۔ ٹھیک کیا۔ پوری حکومت اور پارٹی کی یہی رائے ہے۔ وزیر فینانس نے توثیق کی کہ سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودیکو16کے منجملہ15کیسس میں نوٹسیں جاری ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ شخص کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے کئی کیسس ہیں ۔ ان میں کئی نوٹس وجہ نمائی جاری ہوئی ہے۔ یہ نوٹسیں انفورسمنٹ ڈائرکٹر کا نیم عدالتی عمل ہے ۔ ارون جیٹلی نے واضح کیا کہ للت مودی کے خلاف بلو کار نر نوٹس جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیلے رنگ کے شیڈس سے تعلق سے الجھن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ریونیوانٹلیجنس نے انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے کہنے پر للت مودی کے خلاف2010میں لائٹ بلو کارنر نوٹسجاری کی تھی جو ہنوز کارگر ہے ۔ سشما سوراج ، سابق آئی پی ایل سربراہ کی مدد کرنے پر تنازعہ میں گھری ہوئی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ للت مودی جو2010سے لندن میں مقیم ہیں ، گزشتہ سال جولائی میں مدد کے لئے ان سے رجوع ہوئے تھے ۔ مودی کی بیوی کو کینسر تھا اور پرتگال میں ان کا آپریشن ہونا تھا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج مودی گیٹ میں وزیر خارجہ سشما سوراج کا پرزوردفاع کیا اور کہا کہ سشما نے ٹھیک کیا ہے ۔ ان کی نیت صاف تھی اور پوری حکومت اور پارٹی اس معاملہ میں ان کے ساتھ ہے ۔ ان کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔ جیٹلی نے یہ مدافعت پارٹی صدر امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ کے اس دعویٰ کے 2دن بعد کی ہے کہ سشما سوراج نے انسانی ہمدردی کے ناطہ سابق آئی پی ایل کمشنر کی مدد کی تھی ۔ للت مودی نے1700کروڑروپے کی منی لانڈرنگ و دیگر کیسس کے بعد زائد از5سال سے لندن میں پناہ لے رکھی ہے ۔ غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے طلب کی گئی پریس کانفرنس سے قبل جیٹلی، سنگھ اور سوراج نے نارتھ بلاک میں سنگھ کے چیمبر میں ملاقات کی اور ایک گھنٹہ تک بات چیت کی۔للت مودی تنازعہ میں جیٹلی کی خاموشی پر سوال اٹھ رہے تھے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا سشما سوراج نے از خود للت مودی کی مدد کی جیٹلی نے کہا کہ مختلف محکموں کے انچارج ، تمام وزرافیصلے لینے کے اہل ہیں ۔ فیصلے حکومت لیتی ہے اور یہ اجتماعی ہوتے ہیں ۔ پارٹی کے اندر بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ سشما سوراجکو مسائل سے دو چارکرنے میں جیٹلی کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے اپنے ٹوئٹ میں آستین کا سانپ کسے کہا ہے تو جیٹلی نے اسے ٹال دیا اور کہا کہ دوسرا سوال پوچھئے ۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے للت مودی کے خلاف بلو کارنر نوٹس جاری کیا تھا، وزیر فینانس نے ابتدا ئً مذاق کیا اور کہا کہ نیلے رنگ کے تعلق سے الجھن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلو کارنر نوٹس جاری کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے اور انٹر پول اسے جاری کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لائٹ بلو کارنر نوٹس انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے کہنے پر ڈائرکٹریٹ آف ریونیو انٹلیجنس جاری کرتی ہے ۔

Lalit Modi Row: Sushma Swaraj Acted With Good Intentions, Party Behind Her, Says Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں