تہاڑ جیل سے قیدیوں کا فرار - لیفٹننٹ گورنر دہلی کی ہدایت پر مجسٹریٹ تحقیقات کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-30

تہاڑ جیل سے قیدیوں کا فرار - لیفٹننٹ گورنر دہلی کی ہدایت پر مجسٹریٹ تحقیقات کا حکم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے تہاڑ جیل سے دو زیر دریافت قیدیوں کے فرا ر کے واقعہ کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیا۔ نجیب جنگ نے ضلع مجسٹریٹ انکور گارگ کو ہدایت دی کہ وہ اندرون ایک ہفتہ اس معاملہ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں ۔ دہلی کی سخت سیکوریٹی والی تہاڑ جیل کی جیل نمبر4سے27جون کو دو زیر دریافت قیدی19 سالہ شیزان اور 18سالہ جاوید نے جیل سیل کی دیوار پھلانگتے ہوئے باہر کی حفاظتی دیوار میں سرنگ بناتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ شیزان کو بعد میں پکڑ لیا گیاتھا ، جب کہ جاوید ہنوز مفرور ہے جسکے لئے زبردست تلاشی مہم شروع کی گئی ہے ۔ نجیب جنگ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع مجسٹریٹ انکور گارگ اس واقعہ کی تحقیقات انجام دیں گے جس میں دیوار توڑتے ہوئے، سرنگ کھود کر اور سنٹرل جیل سے باہر فرار ہونا کے واقعہ کی تحقیقات کریں گے۔ اسی دوران مرکزی وزارت داخلہ نے دارالحکومت کی انتہائی محفوظ مانی جانی والی تہاڑ جیل سے دو قیدیوں کے فرار ہونے پر جیل حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔ یہ قیدی ہفتہ کو دیر شام تہاڑ جیل سے بھاگے تھے ۔ ان میں سے ایک قیدی کو بعد میں پکڑ لیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تہاڑ جیل کے حکام سے یہ بتانے کو کہا ہے کہ چاق چوبند حفاظتی انتظامات کے باوجود قیدی کیسے بھاگے ۔ حکام سے اس معاملہ کی رپورٹ جلد سے جلد دینے کو کہا گیا ہے ۔ دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ اس واقعہ کی مجسٹریٹ سے جانچ کرانے کا پہلے ہی حکم دے چکے ہیں ۔ لیفٹننت گورنر نے جانچ کرنے والے مجسٹریٹکو ایک ہفتے میں رپورٹ دینے کو کہا ہے ۔ تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل مکیش پرسادکے مطابق یہ دونوں قیدی27جون کی شامل جیل کے وارڈ نمبر4سے بھاگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک قیدی کو بعد میں پکڑ لیا گیا جب کہ دوسرے کی تلاش کی جارہی ہے ۔

Lieutenant Governor Orders Magisterial Inquiry as Two Escape From Tihar Jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں