سپریم کورٹ میں مالیگاؤں مقدمہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش - وکیل استغاثہ روہنی سالین کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-30

سپریم کورٹ میں مالیگاؤں مقدمہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش - وکیل استغاثہ روہنی سالین کا الزام

نئی دہلی
ایجنسیاں
مالیگاؤں حملہ مقدمہ کی وکیل استغاثہ روہنی سالین نے اپنے بیان سے کھلبلی مچادی تھی کہ این ڈی اے حکومت نے قیادت سنبھالنے کے فوری بعد انہیں اس مقدمہ میں نرمی برتنے کی ہدایت دی تھی ۔ یہ دھماکے مسلم اکثریتی علاقہ مالیگاؤں ، شمال مہاراشٹرا میں پیش آئے تھے اور جس کی تحقیقات این آئی اے کے سپرد کی گئی تھی۔ جبکہ ان دھماکوں میں مبینہ طور پر ہندو توا دہشت گرد ملوث پائے گئے ۔ این آئی اے نے مسز سالین کے بیان کی تردید کردی۔ جواب میں مسز سالین نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور اگرضرورت پڑی تو اس بات کو وہ ثابت بھی کرسکتی ہیں کہ مئی۔ جون2014میں انہیں اس معاملہ میں نرمی برتنے کے لئے کہا گیا تھا ۔ جب کہ انہوں نے اسی طرح ایک اور حیران کن بیان دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس مقدمہ کو سپریم کورٹ میں سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ ملزمین نے مہاراشٹرا کنٹرول آف آر گنائزڈ کرائم ایکٹ سے کہا کہ وہ ان کے خلاف مقدمات کو ختم کرتے ہوئے انہیں ضمانت کے لئے اہل قرا ر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جنوری میں مہاراشٹر کے سینئر کونسل ماریر پوتم کو ایم سی او سی اے کو جواب دینا تھا، تاہم انہیں مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے انیل سنگھ جو کہ مرکزی حکومت کے سولیسٹر جنرل ہیں نے روک دیا اور انہوں نے کہا کہ وہ اس کا جواب دیں گے ۔ مسز سالین نے کہا کہ انیل سنگھ اس سے پہلے کبھی اس مقدمہ میں دکھائی نہیں دیئے، تب وہ کیسے اس مقدمہ کے حقائق سے واقف ہوسکتے ہیں۔ جب کہ دوسرے دن یونین ایڈیشنل سولیسٹر تشار مہتا نے بھی پوتم کو این آئی اے کو جواب دینے سے روک دیا۔جب کہ پوتم نے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جواب دینے کی کوشش کی تب انیل سنگھ نے انہیں باز رکھتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی جواب دے چکے ہیں اور ان کے جواب کی ضرورت نہیں۔ مسز سالین نے کہا کہ ماریر پوتم کو روک دینے کے سبب ہم اس مقدمہ میں اطمینان بخش جواب دینے سے قاصر رہے جس کے نتیجہ میں سپریم کورٹ نے ملزمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ شواہد و ثبوتوں کی کمی کے باعث ایم سی او سی اے کے ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں۔ جبکہ تشار مہتا نے اپنے ٹی وی انٹر ویو میں کہا کہ کسی کو بھی عدالت کی کارروائی کے دوران روکا نہیں گیا اور سب ہی نے اپنے دلائل پیش کئے تھے ۔

Special Public Prosecutor Rohini Salian Alleges Attempt to Sabotage Malegaon Blast Case in Supreme Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں