چین کی زیر قیادت اے آئی آئی بی معاہدہ پر ہندوستان کے بشمول 50 ممالک کے دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-30

چین کی زیر قیادت اے آئی آئی بی معاہدہ پر ہندوستان کے بشمول 50 ممالک کے دستخط

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کی زیر قیادت100بلین امریکی ڈالر ہمہ مقصدی ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک( اے آئی آئی بی) کو قانونی طور پر فریم ورک فراہمی سے متعلق آج ایک معاہدہ پر ہندوستان کے بشمول50ممالک کے نمائندوں نے دستخط کردی ۔ 6آرٹیکل پر مشتمل یہ معاہدہ ہر رکن کے حصہ پر مبنی ہوگا اور بینک کے پالیسی بنانے والے میکانزم پر منحصر ہوگا ۔ اس بینک کو قائم کرنے کا مقصد ایشیا میں فینانس کا ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ فنڈ ادا کرنے والے50ممالک کے وفو د یہاں گریٹ ہال آف پیپل میں جمع ہوئے جہاں دستخط کی تقرییب منعقد ہوئی۔ معاہدہ پر سب سے پہلے آسٹریلیا نے دستخط کئے ۔ اس کے بعد گیر پچاس ارکان نے دستخط کئے ۔ رواں برس کے اختتام تک مزید7ممالک بھی اس معاہدہ پر دستخط کریں گے ۔ اے آئی آئی بی کے پاس100بلین یو ایس ڈالر رقم رہے گی جب کہ ایشیائی ممالک کا حصہ ان کی فی کس آمدنی کے مطابق75فیصد تک رہے گا ۔ چین کے صدر زی جن پنگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم (اے آئی آئی بی) کے57متوقع رکن ممالک کے نمائندوں کو اکٹھے یہاں دیکھ کر نہایت خوش ہیں۔ اس سے اتحاد ، تعاون، کشادگی اور شمولیت کے جذبہ کا اظہار ہوتا ہے ۔ میرا یقین ہے کہ اگر ہم اسی کثیر الجہتی تعاون کو جاری رکھیں تو ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے قیام کی تیاری کا کام کامیابی سے مکمل ہوسکتا ہے ۔ اے آئی آئی بی کے قیام کے لئے ابتدائی100 ارب ڈالر کے سرمایہ میں سے چین30ارب ڈالر کی رقم فراہم کرے گا اور اسکو25فیصد ووٹنگ حقوق حاصل ہوں گے۔ ہندوستان اور روس حصص کے لحاظ سے اس بینک کے علی الترتیب دوسرے اور تیسرے بڑا رکن ملک ہیں۔ اس نئے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کو کچھ لوگ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حریف کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ امریکہ اور جاپان نے بینک کی شفافیت ، منصفانہ اسلوب حکمرانی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ماحولیاتی اور لیبر معیارکو برقرار رکھنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ امریکہ نے افریقہ ، یوروپ اور جنوبی امریکہ کے اپنے بہت سے اتحادیوں کو اس میں شمولیت سے باز رکھنے کی کوشش کی تاہم اسے اس میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی ۔

دریں اثنا بنکاک سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستان اور تھائی لینڈ نے آج مختلف اہم معاہدوں پر دستخط کئے جن میں ڈبل ٹیکزیشین اوائیڈنس معاہدہ اور2003کا حوالگی معاہدہ بھی شامل ہے ۔ ٹیکس معاہدہ سے دونوں ممالک دوہرے ٹیکس کے نظام سے بچ سکتے ہیں اور باہمی معیشت کو فروغ دینے کے اہل ہوسکتے ہیں ۔ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے سہ روزہ دورہ کے آخری دن ہند۔ تھائی لینڈ جوائنٹ کمیشن برائے باہمی تعلقات کی ساتویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی ۔ دونوں ممالک نے نالندی یونیورسٹی کے قیام سے متعلق یاداشت مفاہمت پر بھی دستخط کئے ۔ اس معاہدہ پر دستخط کے ذریعہ تھائی لینڈ دیگر ایشیائی ممالک کی طرح بہار میں نالندہ یونیورسٹی قائم کرسکتا ہے ۔ ان معاہدوں پر سشما سوراج اورتھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ جین تناسک پٹیما پراگورن نے دستخط کئے ۔

Fifty nations, including India, sign agreement on China-led AIIB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں