تلنگانہ میں اسمارٹ ٹیکنالوجیز کا قومی مخزن قائم کیا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-16

تلنگانہ میں اسمارٹ ٹیکنالوجیز کا قومی مخزن قائم کیا جائے گا

حیدرآباد
آئی اے این ایس
اب جب کہ مرکزی حکومت ا پنا100اسمارٹ سٹی کا پراجکٹ اس ماہ کے اواخر سے شروع کرنے جارہی ہے تلنگانہ کا منصوبہ ملک کی تمام ریاستوں کی مدد کرنے اسمارٹ ٹیکنالوجیز کا قومی ریپوز یٹری قائم کرنے کا ہے ۔ تلنگانہ حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے پیر کے روز کہا کہ ریپوزیٹری میں دنیا بھر میں نافذ العمل بہترین اسمارٹ ٹیکنالوجیز ہوں گی تاکہ ریاستوں کو یہ انتخاب کرنے میں آسانی ہو کہ ان کی جرویات کی تکمیل کے لئے کون سی ٹیکنالوجی سب سے بہترین ہے ۔ حکومت تلنگانہ کے سکریٹری اطلاعات جیش رنجن نے کہا کہ ہم قومی ریپوزیٹری بننے کے خواہاں ہیں ۔ ہم قیادت کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ یہ نہ صرف ہمارے لئے بلکہ تمام ریاستوں کے لئے فائدہ مند ہوگا ۔ محکمہ آی ٹی نے مختلف اسمارٹ ٹیکنالوجیز اور ان کی لاگت کا تخمینہ کرنے ایک12رکنی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ ان کی سفارشات کی بنیاد پر حکومت بہترین ٹیکنالوجیز کی شناخت کرے گی جن کا پانچ شہروں میں نفاذ ہوگا۔100اسمارٹ شہروں کے پروگرام کے تحت تلنگانہ میںحیدرآباد ، ورنگل، کریم نگر، نظام آباد اور کھمم کی شناخت کی گئی ۔ قومی ریپوزیٹری کے قیام کے سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر جولائی کے آخری ہفتہ میں حیدرآباد میں اسمارٹ ٹیکنالوجیز پر ایک قومی کانکلیو منعقد کیاجائے گا۔ اس کانکلیو میں جہاں اسمارٹ ٹیکنالوجیز اور حل پیش کئےجائیں گے ، ملک بھر سے ماہرین اور سرکاری عہدیدار ،100اسمارٹ سٹیز شہروں کے میئرس اور بلدی کمشنرس ، اٹل مشن برائے امرت کے تحت شناخت کردہ500شہروں کے میونسپل کمشنرس کو مدعو کیاجائے گا۔ عہدیدار نے یہ اعلان دی انڈس انٹرپرینرس(ٹی آئی ای) حیدرآباد، چیاپٹر اور فلکی کے اشتراک سے منعقدہ کانفرنس بعنوان’’اسمارٹ سالیوشنز فار اسمارٹ سٹیز‘‘ کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں مختلف ممالک میں نافذ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو پیش کیاجائے گا ۔ شرکا کو سمجھایا جائے گا کہ یہ کس طرح عوام کو فائدہ پہنچا رہی ہیں نیز اس پر کتنی رقم خرچ کی گئی ہے ۔ ہم تبادلہ خیال کریں گے کہ آیا یہ ٹیکنالوجیز مناسب ہیں اور انہیں نافذ کیاجاسکتا ہے یا پھر ہماری ضروریات کے مطابق ان میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ رنجن نے کہا کہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے فروغ کی رفتار چونکا نے والی ہے۔ روزانہ3,000پیٹنٹ فائل کی جارہی ہیں۔ جہاں کچھ ٹیکنالوجیز مخصوص طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں وہیں کئی ایسی ہیں جن میں بڑے پیمانہ پر نفاذ کی صلاحیت ہے اور جو معیار زندگی بہتر بناسکتی ہیں۔ حیدرآباد میں بہت جلد ٹی ہب کا آغاز کیاجائے گا اور ریاستی حکومت اسمارٹ شہروں کے لئے ٹیکنالوجیز پر ابتدائی کاموں کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ وزیر آئی ٹی کے تارک راما رائو نے ہندوستانی شہروں کے لئے مقامی چیلنجوں سے نمٹنے اپنے خود کے حل کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو چیا لاس ایجنلس ، بارسلونا یا دبئی میں کام کرتی ہے وہ یہاں نہیں کرتی ۔ وزیر نے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں بنیادی ضروریات ایک مسئلہ ہے، بنیادی ضروریات سے نمٹنے کی کوششوں کے ساتھ اسمارٹ ٹیکنالوجیز اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا اور کلین انڈیا کو مرتکز کرنا ہوگا ۔ وزیر نے ہر گھر کو آپٹک فائبر سے مربوط کرنے اور پینے کا پانی سربراہ کرنے تلنگانہ حکومت کے منصوبہ کا حوالہ دیا ۔ ریاست بھر میں آپٹک فائبر کیبلز اور ہر گھر کو پینے کا پانی سربراہ کرنے 1لاکھ کلو میٹر پائپ لائن بچھانے ریاستی حکومت کا منصوبہ ہے ۔

Telangana to develop national repository of smart technologies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں