ٹی ڈی پی حکومت کے خلاف جگن موہن ریڈی کے دو روزہ احتجاج کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

ٹی ڈی پی حکومت کے خلاف جگن موہن ریڈی کے دو روزہ احتجاج کا آغاز

گنٹور
پی ٹی آئی
واء ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر اور آندھرا پردیش اسمبلی میں قائد اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ریاست میں ٹی ڈی پی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے دو روزہ سمرا دیکشا احتجاج کا آغاز کیا ۔ جگن نے یہ احتجاج گنٹور ضلع کے منگل گری ٹاؤن کے قریب شروع کیا ۔ اس موقع پر وہاں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار پر آنے سے قبل ٹی ڈی پی کی جانب سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ بالخصوص کسانوں کی قرض معافی ، ریاستی حکومت نے وفا نہیں کیا۔ دیگر وعدوں جیسے دیہی علاقوں میں خواتین و اطفال کی ترقی( ڈی ڈبلیو سی آر اے گروپ) کے قرضوں کی معافی ، ہر گھر کے ایک فرد کو ملازمت اور ماہانی2,000روپے بے روزگاری بھتہ، کی بھی تکمیل نہیں ہوئی ۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ نائیڈو نے سماج کے تمام طبقات کو دھوکہ دیا ہے ، جگن نے کہا کہ ریاستی دارالحکومت کی تعمیر کی آڑ میں لینڈ پولنگ کے نام کسانوں سے زرخیز اراضیات جبرا وصول کی گئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لیکن دارالحکومت کے لئے حاصل کردہ اراضی بیرونی کمپنیوں کو ہی فائدہ پہنچائے گی۔ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے مطالبہ پر جگن نے کہا کہ نائیڈو کو مرکز پر مزید دباؤ ڈالنا چاہئے یا پھر این ڈی اے حکومت سے الگ ہونا چاہئے ۔ جگن نے پیپلز بیلیٹ بھی جاری کیا جس میں حکمراں ٹی ڈی پی سے100سوالات کئے گئے اور عوام سے کہا گیا کہ وہ حکومت کی کارکردگی پر اپنا فیصلہ دیں ۔

Jaganmohan Reddy launches two-day protest against TDP govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں