عالمی یوگا تقریب کے موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج کا نیویارک میں خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-23

عالمی یوگا تقریب کے موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج کا نیویارک میں خطاب

نیویارک
پی ٹی آئی
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی یوم یوگا منائے جانے کے فیصلے سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ ہندوستان کی طاقت میں اضافہ ہورہا ہے۔ سوراج جنہوں نے اقوام متحدہ میں اولین عالمی یوم یوگا کے موقع پر منعقدہ تقریب کو کل مخاطب کیا تھا، یہاں ہندو ٹیمپل سوسائٹی برائے شمالی امریکہ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کو کل مخاطب کیا تھا ، یہاں ہندو ٹیمپل سوسائٹی برائے شمالی امریکہ کیجانب سے منعقدہایک تقریب میں بھی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں یوگا کو دن کو دنیا بھر میں منایا گیا اس سے ہندوستان کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ یوگا ہندوستان کی جانب سے دنیا کو دیا گیا ایک نہایت اہم تحفہ ہے جب کہ اس کی اہمیت کو تسلیم کرنے سے اس بات کا بھی اظہار ہوتا ہے کہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کو اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم کیاجارہا ہے ۔ کل نیویارک شہر میں عوام نے بڑی تعداد میں بلا لحاظ مذہب و سیاسی وابستگی یوگا کی تقاریب میں حصہ لیا ۔ سشما سوراج نے کہا کہ تمام افراد یوگا کی اہمیت سے واقف ہیں ، آج ہم نے اس سلسلہ میں اچھی شروعات کی اور مستقبل میں بھی بہتر نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر یوگا کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے آستھما، ذیابیظس، ڈرگس سے متعلق بیماریوں اور امراض قلب کا علاج ہوتا ہے۔ کل اقوام متحدہ میں عالمی یوم یوگا تقریب سے خطاب کے دوران ہندوستان کی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ یوگا کو کسی مخصوص مذہب یا تہذیب سے جوڑ کر دیکھا نہیں جانا چاہئے بلکہ یوگا کا مقصد دماغ میں موجود منفی باتوں کو دور کرنا اور جسم کو مختلف بیمایون سے دوررکھنا ہے ۔ اس کے ذریعہ دنیا بھر میں امن، بھارئی چارگی اور عدم تشدد کی راہ کو بھی اپنایاجاکستا ہے ۔ اس کے مطابق ساری دنیا ایک خاندان کی طرح ہے ، اور ہم اسے یوگا کے ذریعہ متھد رکھ سکتے ہیں۔ ایک ایسے وقت جب انتہا پسندوں سیسماج کو خطرہ لاحقہے یوگا اس طرح کے منفی سوچ کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران یوگا کے عالمی دن کی تجویز پیش کی تھی جسے قبول کرلیا گیا۔ اس سلسلہ میں اقوام متحدہ میں پیش کردہ قرار داد کی177ممالک نے تائید کی تھی۔

External Affairs Minister Sushma Swaraj in New York to participate in the International Yoga Day event

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں