تبت میں چین کی جانب سے ہندوستانی یاتریوں کے لئے نیا راستہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-23

تبت میں چین کی جانب سے ہندوستانی یاتریوں کے لئے نیا راستہ

نیدولا(چین)
پی ٹی آئی
چین نے آج تبت میں براہ انتھولا ایک نیا راستہ کھولا جس سے کیلاش۔ مناسر ووریاترا جانے والے ہندوستانی یاتریوں کے پہلے قافلہ کو گزرنے کی اجازت دی گئی۔ چین کا یہ اقدام دونوں پڑوسی ممالک کے مابین اعتماد کی فضا کو بلند کرنے کی سمت ایک مثبت پیشرفت ہے ۔ اس راستے کو کھولے جانے کے تعلق سے چین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے گزشتہ ماہ دورہ کے دوران اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس راستہ کو کھولے جانے سے مزید یاتریوں کو سہولت ہوگی ۔ یہ راستہ لیپو لیک کے علاوہ ہے جیسا کہ لیپو لیک2003میں اتر کھنڈمیں آئے سیلاب کے نتیجہ میں بری طرح تباہ ہوگیا تھا۔ ہندوستان کے44یاتریوں نے آج سکم میں سرحد پار کی اور تبت میں چینی عہدیداروںنے ان کا پرجوش خیر مقدم کیا

China opens new land route for Indian pilgrims to Tibet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں