اسپین کی شہزادی کرسٹینا سے شاہی لقب واپس لے لیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-14

اسپین کی شہزادی کرسٹینا سے شاہی لقب واپس لے لیا گیا

Spain-Princess-Cristina-loses-title
بارسلونا
رائٹر
اسپین کی شہزادی کو شاہی لقب سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم نے اپنی بہن شہزادی کرسٹینا سے ان کا شاہی لقب’’ڈوئچے آف پالما مایورکا‘‘ واپس لے لیا ہے ۔ یہ اقدام شہزادی کرسٹنینا پر دھوکہ دہی کا الزام لگنے کے بعد کیا گیا ۔ 49سالہ شہزادی کرسٹینا اپنے شوہر انا کی ارداگارن کے ساتھ دھوکہ دہی کے مقدمہ میں شامل تفتیش ہیں جنہیں منی لانڈرنگ ، غبن اور دھوکہ دہی جیسے الزامات کا سامنا ہے ۔ اس مقدمہ کی وجہ سے شہزادی کے شوہر اناکی ارادگارن پہلے ہی اپنا شاہی لقب ’ڈیوک‘ کھوچکے ہیں ۔ عدالت کی طرف سے اس شاہی جوڑے کے مقدمہ کی سماعت رواں سال کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔ شہزادی کرسٹینا کے وکیل میکائیل روکا کے مطابق شہزادی نے خط کے ذریعہ بادشاہ سے اپنا لقب واپس لینے کی اپیل کی تھی جب کہ شاہی محل کے ذرائع کے مطابق موجودہ بادشاہ اور شہزادی کے بھائی خط ملنے سے پہلے ہی اپنی بہن کا شاہی لقب واپس لینے کا فیصلہ کرچکے تھے اور اس فیصلہ کے متعلق شہزادی کو بادشاہ نے فون کرکے آگاہ کردیا تھا ۔ شہزادی کرسٹینا کو ان کا شاہی لقب1997میں ان کی شادی کے وقت شوہر کا نام ساتھ لگا کر نوازا گیاتھا ۔ تخت کے دعویداروں میں شامل جانشینوں میں شہزادی چھٹے نمبر پر ہے جب کہ شہزادی کو سنگین الزامات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان پر زور دیا گیاکہ وہ مقدمات کی سماعت شروع ہونے سے پہلے اپنے شاہی عہدہ اور تخت کے حق سے دستبردار ہوجائیں ۔

Spain Princess Cristina loses title amid fraud inquiry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں