وکی لیکس کی دستاویزات کو پھیلانے کے خلا ف سعودی عرب کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-22

وکی لیکس کی دستاویزات کو پھیلانے کے خلا ف سعودی عرب کا انتباہ

لندن
یو این آئی
خفیہ دستاویزات کو عام کرکے دنیا کے کئی ملکوں کی نیند حرام کرنے والے گروپ وکی لیکس نے اگلے چند ہفتوں میں سعودی عرب کے پانچ لاکھ سے زائدخفیہ دستاویزات کو عام کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وکی لیکس نے جمعہ کے دن سعودی عرب حکومت کے تقریباً61ہزار دستاویزات کو جاری کردیا تھا۔ وکی لیکس کے بانی جولین اسنج کے مطابق دستاویزی سعودی کیبلز کے نام سے شائع کئے جائیں گے ۔ جس میں دنیا بھر میں واقع سعودی عربسفارت خانوں کی خفیہ اطلاعات ہوں گی ۔ ان دستاویزات میں سعودی عرب کے وزارت داخلہ سمیت مختلف وزارتوں ، اداروں اور خفیہ محکموں کے بھی انتہائی خفیہ دستاویزات ہوں گے ۔ وکی لیکس کا کہنا ہے کہ یہ خفیہ دستاویزات گزشتہ مئی میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ یمنی سائبر آرمی کے ذریعہ ہیک کئے جانے کے بعد حاصل ہوئے ہیں ۔ دریں اثناء سعودی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ان دستاویزات سے متاثر نہ ہوں کیونکہ یہ جعلی ہوسکتے ہیں ۔ اس دوران سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ان دستاویزات کو تقسیم نہ کریں جو فرضی ہوسکتے ہیں ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسامہ نقوی نے انتباہ دیا کہ دشمنوں کو دستاویزات کے تبادلہ یا اس کی اشاعت کے ارادہ میں کامیاب ہونے نہ دیں اور کہا کہ ان میں سے کئیدستاویزات جعلسازی کے طریقہ سے گھڑی ہوئی ہیں ۔

Saudi Arabia warns citizens against sharing "faked" documents after Wikileaks release

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں