اگلے پچاس سالوں میں بھی گنگا کی صفائی ناممکن - مرلی منوہر جوشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-06

اگلے پچاس سالوں میں بھی گنگا کی صفائی ناممکن - مرلی منوہر جوشی

واراناسی
پی ٹی آئی
سینئر بی جے پی قائد مرلی منوہر جوشی نے آج گنگا کے متعلق ا پنی پارٹی کے موقف کے برخلاف بیان دیا۔ انہو ں نے نمامی گنگاپروگرا م کے تحت دریائے گنگا کی صفائی کے ضمن میں چلائے جارہے پروجکٹ کی رفتارکے متعلق کہا کہ اگلے پچاس سالوں میں بھی گنگا کی صفائی نہیں ہوپائے گی ۔ جوشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک آلودہ پانی کے بہاؤ کو گنگامیں داخل ہونے سے نہیں روکاجائے گا اس وقت تک دریا کی صفائی خواب کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ جس قسم کے طریقہ کار کو استعمال کیاجارہا ہے اس سے لگتا ہے کہ آئندہ نصف صدی تک بھی گنگا کی صفائی محال نظر آرہی ہے اس طرح ملک کی روایت و کلچر کو خطرہ لاحق ہے ۔ جوشی نے مرکزی وزیر نتن گڈ کری سے استفسار کیا کہ آخر حکومت اس پروجکٹ کے تحت بہتراقدامات کیوں نہیں کررہی ہے ۔ دریا میں بڑی کشتیوں کو چلانے پر بھی سوالیہ نشان لگایا۔ اور کہا کہ اس طرح کے فیصلے سے دریا کو نقصان ہوگا۔

Ganga Can't be Cleaned in 50 Years: BJP Leader Murli Manohar Joshi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں