رقم برائے ووٹ اسکام - ریونت ریڈی کو 14 جون تک جیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-02

رقم برائے ووٹ اسکام - ریونت ریڈی کو 14 جون تک جیل

حیدرآباد
پی ٹی آئی
تلگو دیشم پارٹی تلنگانہ کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی کو جنہیں آج کے تلنگانہ قانون ساز کونسل انتخابات میں پارٹی کے امید وار کی تائید میں ووٹ دینے کے لئے نامزد رکن اسمبلی کو رشوت دینے کی مبینہ کوشش پر گرفتار کیا گیا تھا،14دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ عدالت نے تاہم ریڈی کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی ۔ ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو اے کے خان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ریڈی اور دیگر دو افراد کو14دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے ۔ اے سی بی سربراہ نے کہا کہ ریڈی کو عدالت نے ایم ایل سی الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت دی۔ قبل ازیں ریڈی سوساسٹین ہیری اور ادئے سنہا کو اے سی بی نے تحویل میں لیا تھا ۔ پوچھ تاچھ کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا اور صبح مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔ جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔ نامزد رکن اسمبلی ایلویس اسٹیفنس کی شکایت پر اے سی بی عہدیداروں نے کل رات ریڈی اور دیگر دو کو تحویل میں لیا تھا ۔ یہ تینوں نامزد رکن اسمبلی کو50لاکھ روپے سے زائد کی رشوت مبینہ طور پر دیتے ہوئے پکڑے گئے ۔ اے کے خان نے قبل ازیں کہا تھا کہ ریورنت ریڈی اور ان کے ساتھی50لاکھ روپے کی رشوت کی پیشکش بطور اڈوانس کی جو پانچ کروڑ روپے معاملت کا حصہ تھی ۔ تلگو دیشم رکن اسمبلی اور ان کے ساتھی کل لالہ گوڑہ سکندرآباد میں اسٹیفنس کی رہائش گاہ گئے تھے اور وہاں انہوں نے مبینہ طور پر رقم حوالہ کی ۔ اے سی بی عہدیداروں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے سی بی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ ووٹنگ کے بعد4۔5کروڑ روپے کی مابقی رقم ادا کی جانے والی تھی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعدکل کیس درج کیا گیا تھا ۔ ایف آئی آر میں انسداد رشوت ستانی قانون کی دفعہ12اور تعزیرات ہند کی دفعہ120-B(مجرمانہ سازش) لگائی گئی ہے ۔

Revanth Reddy votes, remanded in 14 days judicial custody

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں