سری نگر میں شہر کے وسط میں موبائل ٹاور پر دہشت گردوں کا حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-02

سری نگر میں شہر کے وسط میں موبائل ٹاور پر دہشت گردوں کا حملہ

سری نگر
پی ٹی آئی
دہشت گردوں نے ایک بار پھر کشمیری مواصلاتی خدما ت کو نشانہ بناتے ہوئے سری نگر میں قلب شہر میں واقع ایک موبائل ٹاور پر گرینینڈ سے حملہ کیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور مواصلاتی نظام متاثرہوگیا۔۔ پچھلے10دنوں سے نارتھ کشمیر میں مواصلاتی نظام کو نشانہ بنا رہے دہشت گردوں نے آج پہلی مرتبہ سری نگر کو نشانہ بنایا۔ ٹاور ایک رہائشی کمپاؤنڈ میں نصب تھا جس پر آج دوپہر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ ایک پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکہ کی نوعیت کا تجزیہ کیاجارہا ہے ۔ مبینہ طور پر دہشت گردوں نے ان موبائل ٹاورس پر اپنے مواصلاتی آلات بھی نصب کررکھے تھے جن کی چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے دہشت گرد ان ٹاورز کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ پچھلے دنوں سو پور اورکپوارہ میں بھی اس طرح کے حملہ ہوچکے ہیں۔ ان مبینہ حملوں کے بعد سے کشمیر میں مواصلاتی نظام میں کافی گڑ بڑ یاں پیدا ہوگئی ہیں ۔ دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد سے لوگوں نے ان ٹاوروں کے بجلی کنکشن منقطع کردئیے ہیں جس کے سبب کال ڈراپ کا مسئلہ پیش آرہا ہے ۔ لشکر طیبہ نے پچھلے ہفتہ کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی اور موبائل آپریٹرس سے وادی سے اپنا بوریا بستر باندھنے کو کہا تھا۔

Militants target mobile tower in heart of Srinagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں