عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے مرکزی حکومت کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-10

عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے مرکزی حکومت کا تیقن

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکز نے آج تیقن دیا کہ وہ امسال عازمین حج کو بہتر سہولتیں فراہم کرے گا اور گزشتہ سال سرکاری ائرلائن ایرانڈیا کی وجہ سے انہیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا امسال ان کا اعادہ نہیں ہوگا۔
مملکتی وزیر خارجہ ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ وہ یہ دیکھنے کے لیے اچانک دورہ کریں گے کہ آیا عازمین حج کو مختلف ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات ناقص تو نہیں اور کوئی ایجنسی خاطی پائی گئی تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
آل انڈیا حج کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایرانڈیا سمیت تمام ائرلائنز کو جنہیں عازمین حج کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے معیاری خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ امسال سعودی عرب میں ہندوستانی عازمین حج کو چار قسم کے کھانے فراہم کیے جائیں گے۔
ہندوستانی عازمین حج کے 1.20 لاکھ کوٹہ کے تحت اس سال 3.83 لاکھ مسلمانوں نے حج کے لیے درخواست دی۔ سنگھ نے اعلان کیا کہ سری نگر کے عازمین حج کو امسال 1,890 امریکی ڈالر ہی ادا کرنے ہونگے جبکہ سابق میں انہوں نے 2,635 امریکی ڈالر ادا کیے تھے۔ عازمین حج کو معیاری لگیج فراہم کیا جائے گا کیونکہ سعودی حکام کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ہندوستانی عازمین حج مختلف قسم کا لگیج اپنے ساتھ لاتے ہیں۔

Centre assures better facilities for Haj pilgrims in 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں