رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پرانے شہر حیدرآباد میں زبردست گہما گہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-20

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پرانے شہر حیدرآباد میں زبردست گہما گہمی

حیدرآباد
آئی اے این ایس
جمعہ کے روز ماہ مقدس رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی حیدرآدکے پرانے شہر میں زبردست گہما گہمی کا مشاہدہ کیا گیا اور تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مسلم اضلاع میں بھی تہوار کا ماحول نظر آیا۔ اس سر گرمی کا جمعرات کی شب سے آغاز ہوا جب مسلمانوں نے مساجد میں نماز تراویح ادا کی۔ حفاظ نے امامت کی ۔ روزہ کا آغازجمعہ کے روس سحر سے ہوا ۔ لوگوں کو نیند سے بیدار کرنے مساجد سے سائرن بجنے لگے اور پھر انتہائے وقت سحر کی تنبیہ دینے 4:10بجے آخری سائرن بجا ۔ روزہ کے دوران مسلمان روزانہ سحر سے افطار تک دن بھر بھوکے پیاسے رہتے ہیں اور جنسی تعلق بھی قائم نہی کرتے۔ امسال حیدرآد اور اطراف اضلاع میں تقریباً15گھنٹوں کا روزہ ہوگا اور وقت افطار6:58بجے شام ہے۔ حیدرآباد کے پرانے شہر اور شہر کے مسلم اکثریتی محلوں میں زبردست گہما گہمی دیکھی گئی ۔ جمعرات کی شب نماز تراویح کے لئے مساجد تنگ دامنی کا شکوہ کررہی تھیں۔ لوگوں کو ایک دوسرے کو ماہ مقدس کی مبارکبا ددیتے ہوئے دیکھا گیا ۔ چار مینار کی تاریخی مکہ مسجد، باغ عامہ کی شاہی مسجد، جامع مسجد چوک، مسجد عالیہ گن فاؤنڈری ، عزیزیہ مسجد اور دیگر مساجد میں مصلیوں کی بڑی تعداد نظر آئی ۔ کچھ مساجد اور شادی خانوں میں خواتین کے لئے نماز کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ کچھ شادی خانوں میں تاجرین کی سہولت کے لئے عشاء کی نماز تاخیر سے پڑھائی جائے گی۔ کرانہ اور دیگر اشیا کی دکانات دوران رمضان رات بھر کھلی رہتی ہیں۔ کئی خاندان ہجوم سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارنے کے لئے ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی عید کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں ۔مسلمانوں کے لئے جو حیدرآد کی9ملین آبادی کا30فیصد ہیں ، رمضان ایک ماہ طویل تہوار ہے۔ اس ماہ کے دوران شہر میں غیر معمولی اقتصادی سر گرمیاں دیکھی جاتی ہیں ۔ ماہ مقدس کے دوران مسلم وراثت سے مالا مال یہ تاریخی شہر کی گہما گہمی لائق دید ہوتی ہے ۔ تقریبا ہر ہوٹل میں ذائقہ دار حلیم فروخت کی جاتی ہے جسے روزہ دار افطار کے بعد کھانا پسند کرتے ہیں ۔ پرانا شہر، نامپلی، مہدی پٹنم، ٹولی چوکی ، مانصاحب ٹینک اور دیگر علاقوں کی ہوٹلوںمیں زبردست کاروبار ہوتا ہے ۔ روزانہ کثیر مقدار میں کھجور اور پھل فروخت کیے جاتے ہیں ۔ اس ماہ کے دوران پرانا شہر کبھی نہیں سوتا، کیون کہ صبح کی اولین ساعتوں تک خریداری چلتی رہتی ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان کے دوران بلا وقفہ براقی اور آبی سربراہی اور دیگر بنیادی سہولتوں کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔ تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ محمود علی نے کہا کہ حکومت نے رمضان کے انتظامات کے لئے5کروڑ روپے منظور کیے ہیں ۔ مسلم اکثریتی پڑوسی اضلاع نظام آباد ، کریم نگر، عادل آباد، محبوب نگر اور تلنگانہ کے دیگر ٹاؤنس میں بھی تہوار کا ماحول دیکھا گیا ۔ سرکاری دفاتر کے مسلم ملازمین کو حکومت کی جانب سے ایک گھنٹہ قبل یعنی4بجے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ پڑوسی آندھرا پردیش میں حکومت نے ماہ مقدس میں مساجد کی تزئین نو کے لئے2.5کروڑ روپے منظور کئے ہیں ۔ دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے رمضان کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے اپنے پیغام میں کہاکہ رمضان کے دوران روزہ رکھنے سے نہ صرف روح پاکیزہ ہوتی بلکہ اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس ماہ کے دوران مسلمان خصوصی عبادات و تلاوت قرآن کا اہتمام کرتے ہیں اور غربوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتے ہٰں ۔ ان کے تلنگانہ ہم منصب کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے پیغام میں مسلمانوں کو رمضان کے آغاز پر مبارکباد دی۔ انہوںنے فرقہ کی ترقی اور خوشحالی کی تمنا کی ۔ تلنگانہ کی جملہ3.61کروڑ کی آبادی میں12.43فیصد مسلمان ہیں جب کہ آندھرا پردیش کی پانچ کروڑ آبادی میں ان کا حصہ6.92فیصد ہے ۔

Ramadan glitters at Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں