ممبئی میں موسلا دھار بارش سے عام زندگی مفلوج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-20

ممبئی میں موسلا دھار بارش سے عام زندگی مفلوج

ممبئی
یو این آئی، پی ٹی آئی
میٹرو پولیٹن ممبئی میں گزشتہ24گھنٹوں سے جاری طوفانی بارش نے عام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔ ایک جانب جہاں ٹرین، بس اور دیگر سروسیز بند رہی وہیں دوسری جانب اسکولوں اور دفاتر میں چھٹیاں دے دی گئی تھیں ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات کی اس پیش قیاسی نے ممبئی میں خوف کی لہر دوڑا دی تھی کہ2:30بجے ممبئی کو ایک زبردست سمندری طوفان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اسی دوران بارش سے متعلق حادثات میں2افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ وڈالہ میں ایک60سالہ خاتون اور ایک پانچ سالہ لڑکا برقی شاک لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ کمشنر اجے مہتا نے بتایا کہ ممبئی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سالانہ اوسط کا10فیصد بارش ہوچکی ہے ۔ آج جمعہ کا دن اور رمضان المبارک کا پہلا روہ اور ایسے میں موسلا دھاربارچ سے روزہ داروں اور مصلیاں کو بھی مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور بیشتر مساجد میں جمعہ کی دو دو جماعتیں کی گئیں جب کہ مسلم علاقوں میں رمضان کے دوران فروخت ہونے والی روایتی مسلم غذاؤں کے اسٹال کم لگائے گئے کیونکہ بارش کی وجہ سے گاہک بھی کم تھے اور دکانداروں کو بھی راستے پر کھانا بنانے میں کافی دشواری پیش تھیں ۔ کئی ریلوے ٹریکس پر پانی بھرنے کی وجہ سے لوکل ٹرینیں نہیں چلائی گئیں ۔ ریلوے ٹریک پر کل رات سے ہی پانی بھر گیا تھا لوکل کے علاوہ ممبئی میں کئی پاسنجر ٹرینیں بھی نہیں چل سکیں۔ اسی درمیان چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور ہاں لوگوں سے اپیل کی کہ اگر بہت ضروری نہ ہو تو لوگ گھر سے نہ نکلیں اس کے علاوہ2:30بجے کے بعد طوفان بھی آسکتا ہے جس ے لئے حکومت نے اپنی جانب سے تیاریاں کررکھی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق لوکل ٹرینیں آج صبح اندھیری تک ہی چلائی گئیں ۔ کلیان جنکشن سے لوٹ رہی ٹرینوں اور سی ایس ٹی کی جانب جارہی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ۔ میونسپل کارپوریشن نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ دوپہر میں سمندر میں تموج کا انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ بارش کی وجہ سے ممبئی یونیورسٹی کے کئی امتحان منسوخ کردئے گئے ۔ اب یہ امتحانات بعد میں کرائے جائیں گے ۔ بارش سے جنوبی ممبئی میں کئی مقامات پر برقی مسدود ہوگئی ہے ۔ بارش کی وجہ سے آج ہائی کورٹ بھی نہیں بند رہا ۔ ایر پورٹ اور رن وے پر پانی بھرنے سے طیاروں کو بھی رخ موڑ دیا گیا ۔ مصروف رہنے والی سنٹرل، ہاربر اور ویسٹرن ریلوے لائنوں پر آج ترین خدمات منسوخ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے بسوں، ٹیکسیوں اور نقل و حمل کے دوسرے ذرائع کے سے اپنے اپنے مقام تک پہنچنے کی کوشش کی ۔ اس کی وجہ سے سڑکوں پر بھی کئی جگہ بھاری جام ہوگیا ۔ کئی سڑکوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی لوگ ایر پورٹ تک نہیں پہنچ سکے اور ان کی پرواز بھی چھوٹ گئی۔ بی ایم سی کے کنٹرول روم سے دی گئی اطلاع کے مطابق کرلا، چمبور، تلک نگر،اندھیری، پریل ، لوورپریل، تھانے، نئی ممبئی اور ڈمبیولی میں پانی جمع ہوجانے کی اطلاع ہے۔ بی ایم سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نشینی علاقوں سے پانی نکالنے کے لئے120پمپوں کولگایا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر اجے مہتا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں کیونکہ بھاری بارش کی پیش قیاسی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ممبئی کے باہر لمبی دوری کی ٹرینوں کی قطار لگ گئی ہے کیونکہ انہیں شہر میں داخل ہونے کے لئے سگنل ہی نہیں مل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج صبح8بجے پیش قیاسی کی تھی کہ شہر اور مضافات میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ کچھ علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہوسکتی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹہ کے دوران شہر میں283ملی میٹر ، مشرقی مضافات میں155ملی میٹر، مغربی مضافات میں172ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی ۔ دوپہر2:30بجے4.47میٹر اونچی لہریں اٹھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ سنٹرل ریلوے نے مین لائن پر سی ایس ٹی تھانے سکشن کے ساتھ ہاربر لائن پر ان کی خدمات کو منسوخ کردیں جس کی وجہ سے پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں مسافر پھنس گئے ، ابتدا میں10سے15منٹ کی تاخیر سے چل رہی سنٹر ل ریلوے خدمات بعد میں منسوخ کردی گئیں ۔ سنٹرل ریلوے کے ترجمان اے کے سنگھ نے بتایا کہ تھانے ، کرجت، کسارا اور واشی پنویل شٹل خدمات اور ٹرانس ہاربر خدمت بحال ہیں ۔ بارش کی وجہ سے اسکولوں اور کالجوں کو کل بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Heaviest June rain in 10 years drowns Mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں