رام مندر تعمیر - ایودھیا میں رام جنم بھومی نیاس ٹرسٹ کا فیصلہ کن اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-16

رام مندر تعمیر - ایودھیا میں رام جنم بھومی نیاس ٹرسٹ کا فیصلہ کن اجلاس

ایودھیا
پی ٹی آئی
رام جنم بھومی نیاس ٹرسٹ کل یہاں ایک فیصلہ کن اجلاس منعقد کرے گا جس میں رام مندر کی تعمیر کے تعلق سے اہم فیصلہ ہوگا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے آج یہ بات بتائی ۔ اجلاس بابری مسجد احاطہ سے متصل منی رام داس چھائونی مندر میں منعقد ہوگا ۔ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور نیاس کے سینئر رکن رام ولاس دیدانتی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اپ نے بیان میں کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے تعلق سے بعض’اہم‘ فیصلے ہوں گے۔ سینئر وی ایچ پی قائدین اشوک سنگھل، پروین توگڑیا، صدر نیاس مہنت نرتیہ گوپال داس کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے چوکسی کا حکم دے دیا ہے اور ایودھیا وفیض آباد کے جڑواں ٹائونس میں اہم مقامات پر سیکوریٹی فورسس تعینات کردی ہیں۔ لکھنو میں گزشتہ ہفتہ ایک پروگرام میں سینئر وی ایچ پی قائد اشوک سنگھل نے مسلم فرقہ سے اپیل کی تھی کہ وہ ایودھیا ، کاشی اور متھرا کے متنازعہ مقامات ہندوئوں کو سونپ دیں ۔

Ram Janmabhoomi Nyas Trust to hold crucial meeting on Ayodhya temple today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں