سارک ممالک کے ساتھ تاریخی ٹرانسپورٹ معاہدہ پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-16

سارک ممالک کے ساتھ تاریخی ٹرانسپورٹ معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج تین سارک ممالک بھوٹان، بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ اہم موٹر ٹرانسپورٹ معاہدہ پر دستخط کیے جس کے نتیجہ میں ان ممالک کے درمیان پاسنجر اور مال بردار گاڑیوں کی لا محدود آمد و رفت کی راہ ہموار ہوگی ۔ ہندستان، میانمار اور تھائی لینڈ کے مابین بھی ایسے ہی ایک معاہدہ پر جلد دستخط کیے جائیں گے جس کے نتیجہ میں ایشیائی خطہ میں عظیم تر معاشی تعاون کی راہ ہموار ہوگی ۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈ کری نے آج بنگلہ دیش بھوٹان ہندوستان اور نیپالّ بی بی آئی این)معاہدہ پر دستخط کئے تاکہ ان ممالک کے ساتھ پاسنجر، شخصی اور مال بردار گاڑیوں کی آمدکو باقاعدہ بنایاجاسکے ۔ اس معاہدہ پر بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں دیگر تین ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کے ساتھ دستخط کیے گئے ۔ اس کے علاوہ ایک بڑی پہل کرتے ہوئے ہندوستان، میانمار اور تھائی لینڈ نے بھی مسودہ سارک موٹروہیکل معاہدہ کے خطوط پر معاہدہ کرنے سے اتفاق کیا۔ بی بی آئی این ایم وی اے معاہدہ سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کی لاگت کم ہوگی بلکہ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ اور منتقلی کی سہولتوں کو فروغ حاصل ہوگا جس کے نتیجہ میں چاروں ممالک کے درمیان ارتباط میں اضافہ ہوگا اور عظیم تر تجارت کو فروغ حاصل ہوگا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ گڈ کری نے تھمپو میں ایک کانفرنس سے خطاب کتے ہوئے کہا اس ایم وی اے معاہدہ کے سبب تمام زمروں کی گاڑیوں کو ہمارے ملک میں رجسٹر کیاجاسکے گا اور وہ اس خطہ میں آزادانہ آمد و رفت کرسکیں گی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا لیکن ٹھوس قدم ہے جس سے امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے علاقائی یکجہتی کو مستحکم کرنے ہماری قومی قائدین کے عہد کا اظہار ہوتا ہے ۔ معاہدہ کے مطابق چاروں ملک جولائی سے ششما ہی منصوبہ عمل کو نافذ کریں گے تاکہ باہمی سہ رخی یا چار رخی معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق بی بی آئی این ایم وی اے کو نافذ کیاجاسکے۔ گڈ کری نے کہا کہ ہندوستان ، میانمار اور تھائی لینڈ کے ساتھ بھی مماثل موٹر اگریمنٹ پر دستخط کے لئے کام کرے گا۔

SAARC connectivity: India inks landmark motor pact with Bhutan, Bangladesh and Nepal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں