شمالی بنگال اور آسام میں زلزلے کے جھٹکے - دو افراد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-29

شمالی بنگال اور آسام میں زلزلے کے جھٹکے - دو افراد زخمی

نئی دہلی، سلی گڑی، گوہاٹی
یو این آئی
شمالی بنگال اور اس سے ملحق آسام میں آج علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ یہ جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کئے گئے ۔ مغربی آسام کے مقام کو کرا جھاڑ میں ایک کھلی منڈی میں دیوار گرنے سے کم سے کم دو افراد زخمی ہوگئے ۔ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاع ہے۔ صبح ساڑھے چھ بجے آئے اس زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر5۔6تھی، زلزلے کا مرکز26۔5ڈگری شمال عرض البلد اور90۔1ڈگری مشرقی طول البلد پر دس کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ سراسیمگی کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تاہم کسی کے اب تک ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ گوہاٹی سے یو این آئی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگالہ گاؤں میں کالی ماتا کے مندر میں جگہ جگہ شگاف پڑ گیا ہے اور اس کی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ گول پاڑہ کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی دیواروں میں بھی مبینہ طور پر شگاف پڑ گئے ہیں۔ زلزلے سے ہوئے نقصان اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں ابھی سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔

Quake hits Assam and Bengal, two injured

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں