مسائل کی بنیاد پر پارلیمنٹ کے اندر کانگریس سے سی پی آئی ایم کا تعاون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-29

مسائل کی بنیاد پر پارلیمنٹ کے اندر کانگریس سے سی پی آئی ایم کا تعاون

کولکتہ
پی ٹی آئی
سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے آج کہا کہ ان کی پارٹٰ کانگریس کے ساتھ مسائل کی بنیاد پر تعاون کرنے تیار ہے لیکن انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر کانگریس سے کسی اتحاد کو خارج از امکان قرار دیا۔ پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے یچوری نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر ایسا کچھ نہیں ہوگا کیونکہ کانگریس ہنوز نیو لبرل پالیسیوں پر عمل آوری کرتی ہے۔ ہم جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں وہ خصوصی طور پر مسائل پر مبنی ہے ۔ مودی حکومت کے خلاف ہم دوسری سیاسی قوتوںکے ساتھ پارلیمنٹ میں اور اس کے باہر بھی تعاون کرسکتے ہیں ۔ یچوری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر تحویل اراضی بل کے مسئلہ پر ہم صدر جمہوریہ سے ملاقات کے لئے کانگریس کے ساتھ کئے گئے تھے ۔ خصوصی مسائل پر ہم کانگریس اور مختلف پارٹیوں کے ساتھ بھی کام کرنے تیار ہیں ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم پارلیمنٹ کے باہر کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کسی بھی پارٹی کے ساتھ ہم اتحاد کا فرنٹ قائم نہیں کریں گے ۔ اس سوال پر کہ آیا مختلف خصوصی مسائل پر سی پی آئی ایم،مرکزی حکومت سے متحدہ مقابلہ کے لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد قائم کرے گی، یچوری نے کہا کہ ان مسائل پر ہم غیر کانگریسی سیکولر پارٹیوں کواتحاد کی دعوت دے رہے ہیں ۔

Can Cooperate With Congress on Issues But no Alliance: Yechury

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں