صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی حیدرآباد آمد پر پرتپاک خیر مقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-30

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی حیدرآباد آمد پر پرتپاک خیر مقدم

حیدرآباد
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا آج ان کے رسمی 10روزہ جنوبی ہند کے دورہ کے سلسلے میں آمد پر حکیم پیٹ میں واقع انڈین ایر فورس اسٹیشن پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ۔ حکیم پیٹ ایر فورس اسٹیشن پر صدر کا خیر مقدم کرنے والوں میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ان کے کابینی رفقا، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ سیول فوجی اور پولیس عہدیدار شامل تھے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی طیارہ کے ذڑیعہ ان کی آمد کے فوری بعد مکرجی اپنے مصاحبین کے ساتھ سکندر آباد ، کنٹونمنٹ ایریا میں بولارم کے خوشگوار ماحول میں واقع راشٹرپتی نیلائم روانہ ہوئے جہاں وہ8جولائی تک قیام کریں گے ۔ صدر جمہوریہ کی آمد اور قیام کے مد نظر پولیس نے راشٹر پتی نیلائم علاقہ میں8جولائی تک ٹریفک تحدیدات عائد کردیں۔ وہ یکم جولائی کو بھگوان وینکٹیشور کے درشن کے لئے تروملا جائیں گے ۔ اپنے قیام کے دوران وہ کئی تقریبات میں شرکت کریں گے جس میں مہاراشٹرا کے گورنر ودیاساگرراؤ کی تصنیف کردہ کتاب"او نیکی" کی رسم اجرا بھی شامل ہے ۔ توقع ہے کہ صدر جمہوریہ3جولائی کو نلگنڈہ ضلع کے یاد گیرگٹہ میں تلنگانہ کے اولوالعزم شجر کاری پروگرام ہریتا ہارم کا بھی افتتاح کریں گے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو حیدرآبادمیں رہتے ہوئے بھی صدر جمہوریہ کے خیر مدم کے لئے ایر فورس نہیں آئے ۔ کے سی آر نے صدر جمہوریہ کے پیر چھوکر آشیرواد حاصل کیا۔

President Pranab Mukherjee in Hyderabad for 10-day sojourn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں