وزیراعلیٰ جیہ للیتا نے چینائی کی پہلی میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-30

وزیراعلیٰ جیہ للیتا نے چینائی کی پہلی میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا

first-Chennai-metro-woman-driver-Preethi-steers
چینائی
پی ٹی آئی
نوجوان خاتون کی جانب سے چلائی جانے والی چینائی میٹرو کی پہلی ٹرین آج الندور اسٹیشن سے روانہ ہوئی جس وزیر اعلیٰ جیہ للیتا نے ہری جھنڈی دکھائی ۔ پہلی ٹرین جو دوپہر12:15بجے الندور سے کویمبیڈو کے لئے روانہ ہوئی،28سالہ اے پریتی چلا رہی تھی جس نے گورنمنٹ دھرما بال پالی ٹکنیک کالج سے انجینئرنگ میں ڈپلوما کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ریاستی سکریٹریٹ سے ایک براہ راست ویڈیو کے ذڑیعہ ہری جھنڈی دکھا کر اس کا افتتاح کیا ۔ پریتی کے والد آرانبو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ میں بے حد خوش ہوں ، میٹرو ریل کی لوکو پائلٹ بننے کا میری بیٹی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح ان کی دختر نے میٹرو ریل پراجکٹ کے عملی شکل لینے کے دوران لوکو پائلٹ بننے کے خواب کو پورا کرنے کی جدو جہد کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس نے پہلے اپنی ملازمت ترک کی پھر چینائی میٹرو ریل میں ملازمت کی درخواست دی اور منتخب ہونے والی وہ پہلی خاتون بن گئی ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تین خواتین نے بطور پائلٹ کے بعد ملازمت حاصل کی اور میں خوش ہوں کہ وہ کامیاب رہی ۔ پریتی کو دیگر افراد کی طرح یہاں اور دہلی میں اس کے لئے ایک سالہ تربیت دی گئی ۔ دریں اثناء چینائی کے سب سے بڑے میٹرو اسٹیشن الندور پر زبردست گہما گہمی نظر آئی اور پرجوش مسافر پہلی ٹرین میں سوار کے مشتاق نظر آئے ۔ ایک نوجوان ایگزیکٹیو کے رمیش نے کہا کہ میں پہلی میٹرو ٹرین میں سوار ہونا چاہتا تھا مجھے امید ہے کہ میٹرو، سفر کر آسان اور خوشگوار بنائے گی۔

CM Jayalalithaa flags off Alandur-Koyambedu sector first Chennai metro; woman driver (A. Preethi, a 28- year-old diploma holder in engineering from Government Dharmambal Polytechnic College) steers inaugural run

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں