اترپردیش میں برقی شرحوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-23

اترپردیش میں برقی شرحوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام - مایاوتی

لکھنؤ
پی ٹی آئی
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج اتر پردیش میں برقی ٹیرف میں اضافہ پر تنقید کی اور کہا کہ اس اقدام سے عام آدمی کے تئیں سماج وادی پارٹی حکومت کی بے حسی ظاہر ہوتی ہے ۔ انہوں نے اضافہ سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے صارفین کو برقی استعمال کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔ واضح رہے کہ اتر پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے18 جون کو تمام زمروں کے صارفین کے لئے برقی شرحوں میں بھاری اضافہ کرتے ہوئے صارفین کے لئے مزید مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ گھریلوصارفین کے لئے برقی شرحوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے ۔ کروڑوں شہری صارفین پہلے سے برقی سربراہی میں مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ ٹرانسفارمروں کے خراب ہوجانے کے نتیجہ میں دھرنے دئیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ سب اسٹیشنوں کا گھیراؤ اور ان کے روبرو مظاہرے کئے گئے ہیں۔ عوام کو پولیس کی لاٹھیاں کھانی پڑ رہی ہیں۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ایسی صورت حال میں صارفن کو دھکا پہنچانا سماج وادی پارٹی حکومت کی بے حسی کو اجاگر کرتا ہے ۔

Power tariff hike in Uttar Pradesh is anti-people: Mayawati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں