پاکستان نے جنگ بندی کی تین مرتبہ خلاف ورزی کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-02

پاکستان نے جنگ بندی کی تین مرتبہ خلاف ورزی کی

جموں
پی ٹی آئی
پاکستانی سپاہیوں نے جموں و کشمیر کے جموں اور پونچھ اضلاع میں ہند۔ پاک سرحد پر حفاظتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے تین مرتبہ فائرنگ کی جس میں بی ایس ایف کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد کے ہیرا نگر سیکٹر پر صبح12:20بجے پاکستان کی جانب سے ہندوستانی سرحدی چوکیوں کی جانب بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں ایک کانسٹبل اے کے ربھازخمی ہوگیا ۔ عہدیدار نے بتایا کہ بی ایس ایف جوانوں نے فی الفور جوابی فائرنگ کی جس کا سلسلہ تقریبا10منٹ جاری رہا ۔ عہدیدار نے کہا کہ فی الحال فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا ہے ۔ اور زخمی جوان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ قبل ازیں پاکستانی سپاہیوں نے خط قبضہ پر دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں خود کار اسلحہ اور آڑ پی جی کے ذریعہ ہندوستانی فوجی چوکیوں کی جانب فائرنگ کی ۔ تاہم ہندوستان کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ سرحد پر حد درجہ چوکسی برتی جارہی ہے ۔

Pakistan violates ceasefire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں