را کی سر گرمیوں سے اعلیٰ امریکی عہدیداروں کو واقف کرانے پاکستان کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-02

را کی سر گرمیوں سے اعلیٰ امریکی عہدیداروں کو واقف کرانے پاکستان کا فیصلہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
توقع ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بات چیت کے دوران ہندوستان کی بیرونی جاسوسی ایجنسی را کے مبینہ رول جس کے ذریعہ ملک میں تشدد برپا کیا گیا تھا، معتمد خارجہ اعزاز چودھری کی اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ ترین عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران زیر بحث لائیں گے ۔ ذرائع ابلاغ کی ایک اطلاع میں یہ بات کہی گئی ۔ اخبار اکسپریس ٹریبیون میں خبر دی گئی کہ عسکریت پسندی کے لئے را کی مدد کے خلاف اعلیٰ پاکستانی عہدیداروں کی جانب سے سلسلہ وار الزامات کے بعد اس مسئلہ کو امریکہ کے ساتھ بات چیت میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعزاز چودھری جو گزشتہ ہفتہ کے اواخر میں امریکہ روانہ ہئے توقع ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے را کے ملوث ہونے میں اضافہ کے ثبوت امریکی حکام کو پیش کریں گے ۔ پاکستان کی جانب سے ایسے الزامات کی ہندوستان ہمیشہ تردید کرتا رہا ہے۔ واشنگٹن میں پاک امریکی حکمت عملی کے تحت گروپ کے کل منعقد ہونے والے اجلاس میں چودھری پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔ بات چیت میں باہمی تعلقات کے علاوہ اسلحہ کنٹرول، نیو کلیر عدم پھیلاؤ اور بین الاقوامی سیکوریتی جیسے امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ اجلاس دونوں ملکوں کے مابین جاریہ حکمت عملی مذاکرات کا ایک حصہ ہے ۔ اعلیٰ سفارتکار واشنگٹن میں قیام کے دوران سینئر امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے دہشت گردوں کو دہشت گردوں کے ذریعہ بے اثر بنانے کی بات کہی تھی امریکی حکام کے ساتھ اٹھائیں گے ۔ اسلام آباد کا کہناہے کہ ایسے متنازعہ بیانات سے ان اندیشوں کی توثیق ہوتی ہے کہ ہندوتان کی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گرد سر گرمیوں میں ملوث ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سیکوریٹی و خارجی امور سرتاج عزیز نے بھی اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے لئے ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیاجائے ۔ نظریہ پاکستان کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے یہ واضح کیا تھا کہ پاکستان اپنے دشمنوں کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ پاک۔ چین معاشی راہداری کو ناکام بنائیں۔ چونکہ یہ راہداری پاک مقبوضہ کشمیر سے گزرتی ہے اس لئے ہندوستان کی جانب سے تشویش ظاہر کی گئی تھی ۔ عزیز نے یہ بھی کہا تھا کہ1998میں پاکستان کے نیو کلیر دھماکوں سے جنوب ایشیائی خط میں اپنا اثر بڑھانے ہندوستان کا خواب پورا نہ ہوسکا۔

Washington trip: Islamabad to share RAW terror link proof with US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں